English   /   Kannada   /   Nawayathi

مراکش ؛ زیر زمین غیر قانونی فیکٹری میں سیلاب کا پانی بھرنے سے 24 مزدور ہلاک

share with us

رباط: 08 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)مراکش میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے ایک مکان کے زیر زمین قائم غیر قانونی فیکٹری میں پانی بھر گیا جس کے نتیجے میں 24 مزدور ہلاک ہوگئے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مراکش میں مسلسل ہونے والی شدید بارش نے سیلابی کیفیت اختیار کرلی ہے، سیلابی نواحی علاقے کے ایک مکان کے زیر زمین فیکٹری میں بھر گیا۔ یہ فیکٹری غیر قانونی طور پر قائم تھی۔

سیلابی پانی اتنی تیزی سے زیر زمین فیکٹری میں داخل ہوا کہ مزدوروں کو باہر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 10 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ امدادی کاموں کے درمیان 24 لاشیں بھی نکالی گئی ہیں۔

 

پولیس نے مکان کو سیل کردیا ہے اور زیرزمین فیکٹری کے غیر قانونی قیام کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ذمہ داروں کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا