English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا کیسز میں اضافے کے سبب لندن کی بسوں کو عارضی ایمبولینس میں تبدیل کردیا گیا

share with us

لندن:21 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) کورونا کیسز میں اضافے کے سبب لندن کی بسوں کو عارضی ایمبولینس میں تبدیل کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لندن کی دو مسافر بسوں کی سیٹیں اتار کر آکسیجن سمیت دیگر طبی آلات نصب کردئیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک بس میں دو کورونا مریضوں کو منتقل کیا جاسکے گا، ایمبولینس سروس کورونا کی وجہ سے شدید دباؤ میں ہے جس کے تحت بسوں کو ایمبولینس میں تبدیل کیا گیا۔

بس کمپنی کی جانب سے دو ڈرائیور بھی این ایچ ایس انتظامیہ کو دئیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سائنس دانوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں مزید سختی کی جائے، موجودہ لاک ڈاؤن سے کرونا کی نئی قسم کا پھیلاؤ روکنا مشکل ہے۔

کورونا وبا کی روک تھام کے لیے ایک اور کورونا ویکسین کی منظوری دی جا چکی ہے، برطانوی ریگولیٹری اتھارٹی نے موڈرنا ویکسین کو بھی پاس کر دیا ہے۔

برطانیہ اس سے قبل فائزر اور آکسفورڈ کی کرونا ویکسینز بھی منظور کر چکا ہے، اور یہ کرونا وائرس سے بچاؤ کی تیسری ویکسین ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا