English   /   Kannada   /   Nawayathi

غدار وطن اور ہندوتوا کے ہیرو ساورکر کی تصویر یوپی اسمبلی میں لگانے پر مچا بوال

share with us

:20 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)اتر پردیش میں کانگریس اور سماجوادی پارٹی نے قانون ساز اسمبلی کی فوٹو گیلری میں دامودر ساورکر کی تصویر لگائے جانے پر سخت عتراض کیا ہے۔ ساورکر کو ہندوتوا کے بانی کی شکل میں جانا جاتا ہے اور تاریخ میں اسے وطن کے غدار کی شکل میں یاد کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسمبلی گیلری میں ساورکر کی تصویر لگائے جانے سے لوگوں میں ناراضگی ہے۔ فوٹو گیلری کا افتتاح منگل کے روز اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا تھا۔

کانگریس ایم ایل سی دیپک سنگھ نے یو پی کونسل کے چیئرمین رمیش یادو کو خط لکھ کر ساورکر کی تصویر کو گیلری سے فوراً ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس ایم ایل سی کا کہنا ہے کہ فوٹو گیلری میں ان کی (ساورکر کی) تصویر سبھی مجاہدین آزادی کی بے عزتی ہے۔ اسے فوراً ہٹا دیا جانا چاہیے اور اسے بی جے پی دفتر میں رکھا جا سکتا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اس معاملے میں کہا ہے کہ ساورکر اتنے سارے تنازعات سے گھرے ہوئے ہیں کہ انھیں اسمبلی فوٹو گیلری میں جگہ ملنی ہی نہیں چاہیے۔ پورا ملک جانتا ہے کہ انھوں نے انگریزوں سے کس طرح معافی کی بھیک مانگی۔ بی جے پی کو تاریخ سے سمجھ حاصل کرنی چاہیے۔ ان کی تصویر ہمارے عظیم مجاہدین آزادی کی بے عزتی کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ نے منگل کے روز جب فوٹو گیلری کا افتتاح کیا تھا تو ساورکر کی خوب تعریف کی تھی۔ انھوں نے ساورکر کو ایک عظیم مجاہد آزادی بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ویر ساورکر کو تحریک آزادی میں ان کے کردار کے لیے دو بار تاحیات قید و بند کی سزا ملی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا