English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران نے امریکا کو وارننگ دے دی

share with us

18 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)ایران نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکا نے ایرانی سفارتکاروں کے خلاف اقدامات بند نہ کیے تو ایران امریکا کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں شکایت درج کروائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کو باقاعدہ طور پر متنبہ کر دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اگر امریکا نے اپنے ملک میں موجود بین الاقوامی اداروں جیسے اقوام متحدہ، عالمی بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ میں ایرانی سفارتکاروں کے خلاف غیر قانونی اقدامات بند نہ کیے تو ایران اس کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں شکایت کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی انتباہ سے متعلق تہران میں امریکی مفادات کے نگراں سوئس سفارتخانے کو آگاہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم نے تین یورپی طاقتوں کی جانب سےجوہری پروگرام کو آگے بڑھانے کے بارے میں وارننگ کے جواب میں عالمی جوہری نگراں ادارے سے “غلط فہمیوں” کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا