English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیتن یاھو کی امریکا کو ایران کے جوہری معاہدے میں شمولیت پر تنبی

share with us

14 دسمبر 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے نئی امریکی انتظامیہ کو قبل از قت خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کے جوہری معاہدے میں واپسی سے باز رہے ورنہ اس کے خطرناک نتائج  برآمد ہوسکتے ہیں۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل 'واللا' کے مطابق نیتن یاھو نے  کہا کہ یہ ایران کے ایٹمی معاہدے میں امریکا کی واپسی خطرناک ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا  ایران کے ساتھ معاہدے پر واپس جانا واپس جانا امریکا کی غلطی ہوگی۔

نیتن یاہو نے ان خیالات کا اظہار  امریکی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران  کے دوران کیا۔  ان کہا تھا کہ امریکی صدر منتخب ہونے والے جو بایڈن کے تہران کے ساتھ جوہری معاہدے پر واپسی کے عزائم خطرناک ہیں۔

نیتن یاھو نے مزید کہا کہ ایران اپنے پڑوسیوں کو غلام بنانے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے۔ اسرائیل کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتا ہےاور خطے اور دنیا بھر میں عسکریت پسندوں کو مالی اعانت فراہم کرتا ہے۔

ذرائع: مرکز اطلاعات فلسطین محفوظ ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا