English   /   Kannada   /   Nawayathi

موٹاپے سے پریشان افراد کے لیے وزن میں کمی کی 7 تجاویز

share with us

1- چيوئنگ گم چبائیں:-

زیادہ تر لوگ بسکٹ یا چھوٹی موٹی نمکین اور میٹھی چیزیں اس لیے نہیں کھاتے کہ اُنہیں بھوک لگتی ہے بلکہ اس لیے کہ وہ ہر وقت کچھ نہ کچھ چباتے رہنا چاہتے ہیں۔ چيوئنگ گم سے ایسا کرنے کی عادت کم ہو سکتی ہے۔

2-کافی پئیں:-

کافی پینے سے کھانا جلدی ہضم ہوتا ہے اور اس سے زیادہ کیلوریز جلتی ہیں۔ تین گھنٹے کے لیے تو کافی مدد کر ہی سکتی ہے۔ اگر کافی پسند نہیں تو چائے پئیں۔

3-ذہنی تناؤ سے بچیں:-

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ذہنی دباؤ میں رہنے والی خواتین کو موٹاپے کے مسئلے کا زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق پُرسکون مزاج والی خواتین دیگر کے مقابلے میں روزانہ 104 کیلوریز زیادہ جلا پاتی ہیں۔

4-پاؤں تھركانا :

... بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔ جب گیت سنیں تو گیت کی دُھن پر پاؤں تھركانا نہ بھولیں۔ اس سے جسم میں ورزش کرنے جتنی تو نہیں لیکن کچھ کیلوریز تو ضرور جلیں گی۔

5-بس 10 منٹ:

سستی کی وجہ سے اگر آپ ہر روز ورزش کے لیے ایک گھنٹہ نہیں دے سکتے تو دَس منٹ تو نکال ہی سکتے ہیں۔ محض دس منٹ کی سیر ایک گھنٹے تک کے لیے کیلوریز جلانے میں مدد دیتی ہے۔

6-گیند پر بیٹھیں:

اگر آپ دن بھر دفتر میں کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے رہتے ہیں، تو ایک سٹیبلٹی بال خرید لیں۔ کرسی پر بیٹھنے کی مقابلے میں اس طرح کی گیند پر بیٹھنے سے دن بھر میں 260 تک کیلوریز جلائی جا سکتی ہیں۔

7-مصالحے دار کھانا:

مصالحے نہ صرف کھانے کے ذائقے کو بڑھاتے ہیں بلکہ ایک طرح سے وزن میں کمی کا بھی سبب بن سکتے ہیں۔ مصالحے دار کھانا کھانے سے کیلوریز بھی جلتی ہیں اور بہت جلد ایسا بھی لگنے لگتا ہے کہ پیٹ بھر گیا ہے اور تب آپ کھانے سے ہاتھ کھینچ لیتے ہیں۔

کتاب Marjory Linardy سے جس کے مصنف امجد علی ہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا