English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا کورنا وائرس اور لاک ڈاون کی وجہ سے انسان کی ذہنی سطح بیس سال پیچھے جا سکتی ہے ؟ پڑھیے یہ رپورٹ

share with us

نیویارک:12 دسمبر 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) امریکا میں ہونے والے سروے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے امریکی شہریوں کی ذہنی صحت بیس سالوں کی پست ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں ہونے والے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ کرونا وائرس اور اس کے سبب ہونے والے لاک ڈاؤن نے امریکی شہریوں کی صحت کو بری طرح سے متاثر کیا۔

سروے میں حصہ لینے والے 76 فیصد افراد نے ذہنی صحت کو درست قرار دیا جبکہ گزشتہ برس ہونے والے سروے میں 85 فیصد لوگ ذہنی طور پر صحت مند بتایا گیا تھا۔

سروے رپورٹ کے مطابق بزرگ اور کم آمدنی والے امریکی شہری سب سے زیادہ مسائل کا شکار ہیں جبکہ اسکول اور تعلیمی ادارے بند ہونے کے بعد آن لائن تعلیم کی وجہ سے بھی طالب علموں کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

سروے میں حصہ لینے والے 46 فیصد افراد نے معاشی مشکلات کا ذکر کیا یہ تعداد بھی گزشتہ برس سے کہی زیادہ ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکا میں ذہنی صحت پست ترین ہونے کی وجہ لاک ڈاؤن، معاشی پریشانی ہیں جن کی وجہ سے تقریباً تمام ہی شہری متاثر ہوئے۔

 جب امریکا شہر کا ایسا حال ہے جس کا شماردنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے تو آپ خود ہی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ پوری دنیا میں بسنے والے انسانوں کا کیا حال ہوا ہوگا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا