English   /   Kannada   /   Nawayathi

حرف پریشاں : انفرادیت

share with us
wildlife photographer of the year

 

  مفاز شریف ندوی۔

آپ شہرت کے طالب ہیں اور محنت سے جی چراتے ہیں۔ دنیا پھول کی سیج پر بیٹھنے کا موقع اسی شخص کو دیتی ہے جو اس کی پیشانی پر منفرد کارنامہ رقم کرے، اور اس کے حسن کی آرائش کا باعث ہو۔ اگر آپ کومل بول کے مالک ہیں تو آپ کا استقبال ہے۔ اگر آپ طاقتور قلم رکھتے ہیں تو آپ کے الفاظ کا وزن ہے۔ آپ کے پاس خلاق ذہن ہے تو آپ نہایت قیمتی انسان ہیں۔ اگر آپ کو  کسی بھی فن میں مہارت حاصل ہے تو آپ کی قدردانی کے لیے زمانہ سرنگوں ہوگا۔ کچھ خوش نصیبوں کو یہ نعمتیں فطرت سے مفت میں ملتی ہیں، پھر تھوڑی سی محنت سے انہیں جلا اور سرسبزی حاصل ہوتی ہے۔ اکثر لوگ وہ ہوتے ہیں جو اپنی مستقل اور مسلسل محنت سے ان صلاحیتوں کو پروان چڑھاتے ہیں اور نام کماتے ہیں۔ دونوں قسم کے لوگوں میں ایک بات مشترک ہے وہ یہ کہ ان کے کام میں انفرادیت اور طرفگی ہوتی ہے۔ احمد مشتاق کا ایک پیارا شعر یاد آرہا ہے:

تزئین کائنات کا باعث وہی بنے

دنیا سے اختلاف کی جرأت جنہوں نے کی

انگلینڈ میں ایک زبردست پروگرام ہوا، جس کی مناسبت کچھ یوں تھی: دنیا کے مختلف ممالک سے فوٹوگرافی کے نمونے پیش ہونے والے تھے، تقریباً انچاس ہزار عکسی تصویریں پیش کی گئی تھیں، ان میں سے کئی ساری تصویریں حسن کا آئینہ اور کمال کا مظہر تھیں۔ مگر جو جج صاحبان تھے انہوں نے صرف ایک تصویر کا انتخاب کیا، اس شخص کو بلایا گیا جس کے ہاتھوں نے یہ تصویر کھینچی تھی، اسے وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔ ججوں کا کہنا تھا: اس تصویر میں جنگل کا قدرتی حسن اپنی آب و تاب کے ساتھ جلوہ گر ہے، جس سے دیکھنے والے کی نگاہیں چکاچوند ہوجاتی ہیں۔ ذرا اس تصویر کو نکالنے والے سے پوچھیں: آپ کو یہ تصویر نکالنے کے لیے کتنا وقت صرف کرنا پڑا؟

وہ کہتا ہے: مجھے گیارہ مہینے انتظار کرنا پڑا، تب جاکر مجھے یہ موقع میسر آیا، یہ میری محنت اور فن سے محبت کا تحفہ ہے۔

آپ پوچھیں گے کہ آخر اس تصویر میں کیا رکھا ہے؟

سائبیریا کے ایک جنگل میں ہر طرف سایہ پھیلا ہوا ہے، ایک وسیع تناور درخت سے ایک ٹائیگر لپٹ گیا ہے، گویا وہ کھڑا ہوا معلوم ہورہا ہے، اسی درخت پر سورج کی کرنیں پھوٹ رہی ہیں، شاید اوپر کی ٹہنیوں اور پتوں سے چھن چھن کر آرہی ہیں، نہایت حسین اور دلکش منظر ہے۔

رنگ ہو یا خشت و سنگ ، چنگ ہو یا حرف و صوت

معجزہ فن کی ہے خون جگر سے نمود

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا