English   /   Kannada   /   Nawayathi

کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ فراموش ، اڈانی ،امبانی کی آمدنی بڑھانے میں مصروف مودی حکومت : راہل گاندھی

share with us

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہاہے کہ مودی حکومت کسانوں کا استحصال کرکے سرمایہ داروں کی پرورش کررہی ہے اور کسان کی آمدنی دوگنا کرنے کا وعدہ فراموش کرکے اڈانی امبانی جیسے صنعت کاروں کی آمدنی میں اضافہ کرنے میں مصروف عمل ہے۔ راہل گاندھی نے کہاکہ وعدہ تھاکسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا، مودی حکومت نے آمدنی تو بڑھا دی لیکن اڈانی۔ امباری کی۔ جو سیاہ زرعی قوانین کو اب تک صحیح بتا رہے ہیں، وہ کیا خاک کسانوں کے حق میں حل نکالیں گے۔

ادھرکانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے نامہ نگاروں سے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ریڈیو پر نشرہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں زراعت مخالف ان سیاہ قوانین کو صحیح بتاکر سازش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کو کسانوں کے مفاد میں ان تینوں قوانین کو فوری طورپر واپس لینے کا اعلان کرنا چاہئے۔

سرجے والا نے کہاکہ وزیراعظم کسان مخالف ان تین قوانین کو صحیح بتا کر ملک کے 62کروڑ کسانوں کی بات کو نظرانداز کرنے کی کوشش کرکے ان کے ساتھ ناانصافی کررہے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ اگر ملک کا سربراہ ہی اس طرح بات کرے گا تو کسانوں کو صحیح انصاف کون دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہریانہ کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر نے کسانوں کو دہشت گرد بتاکر ان کے خلاف جھوٹے معاملات درج کرائے ہیں۔ یہ کسانوں کے ساتھ ناانصافی ہے اور س کے لئے مسٹر کھٹر کو عوامی طورپر معافی مانگنی چاہئے۔

ترجمان نے کہا کہ حکومت اگر سچ مچ کسانوں سے بات کرنا چاہتی ہے تو خود مسٹر مودی کو ان کے مسائل سننے چاہئیں اور انہیں یقین دلانا چاہئے تاکہ وہ اپنی تحریک ختم کردیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا