English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر داخلہ امت شاہ کے شرائط کسانوں کو نامنظور ، سنگھو بارڈر پر ہی مظاہرہ رہے گا جاری

share with us

:29نومبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)سنگھو بارڈر پر چل رہی کسانوں کی میٹنگ ختم ہو گئی ہے، جس میں فیصلہ لیا گیا ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ کی براڑی کے میدان پر جانے کی تجویز قبول نہیں کی جائے گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کسان اب دہلی-ہریانہ کے سنگھو بارڈر پر ہی مظاہرہ کریں گے۔ امت شاہ نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسان اگر براڑی کے نرکاری میدان چلے جائیں گے تو ان سے فوری طور پر بات کی جائے گی۔

زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج پر دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کو کسانوں کے ساتھ غیر مشروط بات چیت کرنی چاہئے۔ خیال رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اگر کسان براڑی میں مظاہرہ کرتے ہیں تو حکومت ان سے فور طور پر بات چیت کرنے کے لئے تیار ہے۔

اس پر ستیندر جین نے کہا کہ اس میں کوئی شرط نہیں لگانی چاہئے کہ حکومت کب بات کرے گی، بعد فوری کرنی چاہئے، کنڈیشن والی بات نہیں ہونی چاہئے۔ ملک کے کسان ہیں، ہمارے انداتا ہیں، ان سے فوری طور پر بات چیت ہونی چاہئے اور وہ جہاں بیٹھنا چاہیں بیٹھنے دینا چاہئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا