:اور ہر طرح کے
چامراج نگر کے ایک گاؤں میں ووٹنگ کا بائیکاٹ ، نارا ... جنوبی کنیرا کے بنجارملے میں 100 فیصد پولنگ ... حیدرآباد یونیورسٹی میں فلسطین یکجہتی مارچ کیلئ ... وزیراعظم مودی کے بیان کی مذمت کرنے پر اقلیتی مورچ ... ہریدوار میں ہندو شدت پسندو کی مسلم نوجوان کو پریش ... وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ ... نم آنکھوں کے ساتھ مولانا عبدالعلیم فاروقی کی تدفی ... وزیراعظم کے متنازعہ بیان بازی پر الیکشن کمیشن کا ...

نئی دہلی / لکھنؤ :20نومبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی نے اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اتر پردیش میںوقف املاک کو غیر قانونی طور پر خرید وفروخت اور منتقل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یوپی شیعہ وقف بورڈ اور یوپی سنی وقف بورڈ کے ذریعہ وقف املاک کی غیر قانونی فروخت اور منتقلی کے سلسلے میں اتر پردیش حکومت نے گذشتہ سال سی بی آئی انکوائری کا حکم دیا تھا۔اتر پردیش حکومت کی سفارش کی بنیاد پر مرکزی تفتیشی ایجنسی نے وسیم رضوی اور اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے دیگر افراد کے خلاف دو مقدمات درج کیے ہیں۔ سی بی آئی نے دھوکہ دہی، مجرمانہ دھمکیوں اور غداری کے الزامات کے تحت ایک مقدمہ درج کیا ہے۔اترپردیش پولیس نے لکھنؤ اورپریاگراج میں وسیم رضوی اور دیگر کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی تھی۔ یہ ایف آئی آر دو الگ الگ شکایات کی بنیاد پر درج کی گئی تھی۔پریاگراج میں رضوی کے خلاف امام باڑا غلام حیدر میں دکانیں بنانے سے منسلک ہیں جبکہ دوسرا معاملہ کانپور کی ایک زمین سے متعلق ہے۔ اس میں رضوی پر ہ پلاٹ کے کیئر ٹیکر کو دھمکیاں دینے اور دھوکہ دینے کا الزام ہے ۔ رضوی کے ساتھ نریش کرشنا سومانی، وجئے کرشنا سومانی، غلام سیدین رضوی اور وقار رضا بھی نامزد ہیں۔سی بی آئی ذرائع نے بتایاکہ دونوں ایف آئی آر میں صرف شیعہ وقف بورڈ کے عہدیداروں کے نام ہیں۔ لیکن ہم دونوں بورڈوں کے ذریعہ وقف املاک کی غیر قانونی فروخت، خریداری اور منتقلی کے الزامات کی تحقیقات کریں گے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |