English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی اے اے مخالف احتجاج: نابالغوں کی غیر قانونی نظربندی اور ان پر تشدد کی رپورٹ پر الہ آباد ہائی کورٹ نے یوپی حکومت سے جواب طلب کیا

share with us

اتر پردیش،:19نومبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)الہ آباد ہائی کورٹ نے ریاست سی اے اے مخالف مظاہروں کے دوران نوعمر بچوں کی غیرقانونی نظربندی اور ان پر تشدد سے متعلق ایک درخواست پر منگل کے روز اتر پردیش حکومت کو نوٹس جاری کیا۔

چیف جسٹس گووند ماتھر کی سربراہی میں ایک ڈویژن بنچ نے اترپردیش حکومت سے ریاست کے تمام اضلاع میں جویوینائل جسٹس ایکٹ ، 2015 کے ساتھ قانونی تعمیل قائم کرتے ہوئے ، جوابی حلف نامہ داخل کرنے کو کہا ہے۔ ایک این جی او حق سنٹر فار چائلڈ رائٹس کے ذریعہ دائر کی گئی درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ پولیس نے متعدد نابالغوں کو حراست میں لیا اور ان پر تشدد کیا۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ وہ اترپردیش حکومت سے اسی کارروائی کی رپورٹ طلب کرے، جس میں دسمبر 2019 کے بعد سے اٹھائے گئے ان اقدامات کا ذکر ہو جس سے یہ یقینی بنایا جاسکے کہ احتجاج کے دوران بچوں کو ان کی نظربندی کے دوران کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا۔

ہائی کورٹ نے کہا کہ مظفر نگر، سنبھل، لکھنؤ اور بجنور اضلاع میں امداد کو محدود کرنے کے بجائے ریاست کو تمام اضلاع میں مذکورہ ایکٹ کے تحت کارروائیوں کے بارے میں عدالت کو آگاہ کرنا چاہیے۔ بینچ نے نو عمروں سے متعلق عدالتی کارروائی کے قانون کے نفاذ کی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔

درخواست گزار این جی او کے ذریعے تیارہ کردہ ایک حقائق تلاش کرنے والی رپورٹ کے مطابق تقریباً 41 نابالغوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور انھیں یوپی میں تشدد اور حراستی جبر کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ہائی کورٹ 14 دسمبر کو اس معاملے کی اگلی سماعت کرے گی۔

واضح رہے کہ دسمبر میں اترپردیش میں سی اے اے مخالف مظاہروں کے دوران کم از کم 28 افراد کی موت ہوئی تھی۔ مرنے والوں میں سے بیشتر کو گولیوں سے زخم آئے تھے۔

شہریوں کو خدشہ ہے یہ قانون مجوزہ قومی این آر سی کے ساتھ مل کر مسلمانوں کو ہراساں کرنے اور ان کو آزادی سے محروم کرنے کے لیے استعمال ہوگا۔

(دعوت)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا