English   /   Kannada   /   Nawayathi

الال کے نیتراوتی پل پر لٹکتی کوڑے کی تھیلیاں : سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا مطالبہ

share with us

منگلورو30 ستمبر2020(فکروخبر/ذرائع) الال میں نیترواتی پل پر حفاظتی باڑسے ایک مسئلہ حل کیا ہوا تو دوسرا کھڑا ہوگیا۔ پل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی وارداتوں پر روک لگانے کے لئے یہ باڑ لگائی گئی تھی ، اب پر تو قابو پایا گیا ہے لیکن گذرنے والوں کی نظریں ان پلاسٹک کی تھیلیوں پر پڑتی ہیں جو خاردار تار سے لٹکی ہوئیں رہتی ہیں۔  

الال کے نیتراوتی پل پر حفاظتی باڑ لگانے کا مطالبہ کافی عرصے سے چل رہا تھا لیکن یہ مطالبہ شدت اختیار کرنے کے بعد کیفے کافی ڈے کے مالک سدھارتھ نے یہاں سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی تھی ۔ بعد میں پولیس کو تعینات کیا گیا تھا چونکہ خودکشیوں میں اور زیادہ اضافہ ہوتا گیا توحفاظتی باڑ لگ گئی۔

اس وقت سے یہ پل ان لوگوں کے لئے پسندیدہ جگہ بن گیا ہے جو اپنا کوڑا کرکٹ ندی میں پھینکنے کے عادی ہیں۔ گاڑیوں کے ذریعہ کوڑا کرکٹ لانا اور پل کے اوپر سے ندی میں ڈالنا ایک پرانا عمل ہے۔ اب حفاظتی دیوار کی وجہ سے کچھ تھیلے جنھیں لوگوں نے پھینک دیا ہے، وہ تار کی باڑ میں پھنس جاتے ہیں اور وہاں لٹک جاتے ہیں۔ اب سی سی ٹی وی لگانے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔ 

سماجی کارکنان ناصر نپوپاڈاو، اور دیوانا شیٹی کونجا نے کہا ہے کہ لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ انہوں نے عوام سے اس کے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے  کہ دریا میں کچرے کو ٹھکانے لگانے سے انسانوں کو خطرہ لاحق ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ سخت کارروائی کرے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا