English   /   Kannada   /   Nawayathi

انفا ورکشاپ کا دوسرا دن : تعلیم اور طب کے عنوان پر علماء ودانشوران نے پیش کئے اپنے تجربات

share with us

 

بھٹکل 28 ستمبر 2020(فکرو خبر نیوز) انفا کے زیر اہتمام تعلیمی،سیاسی،سماجی،طبی، قانونی اور تجارتی رہنمائی کے لیے منعقدہ ورکشاپ کے دوسرے دن تعلیم اور طب کے عنوان پر علماء اور دانشوران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد ندوی نے طب کو اسلامی نقطئہ نظر سے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم میں سب سے پہلے انسانیت کے شعور کو بیدار کرنا چاہئے۔ آج افسوس کی بات یہ ہے کہ جان جارہی ہے اسے بچانے کے بجائے ہم فوٹوگرافی کرنے لگتے ہیں۔ مولانا نے بتایا کہ بروقت مدد کرنا ہی فرسٹ ایڈ ہے جس کے طریقے مختلف ہوسکتے ہیں۔ اسی طرح مریضوں کی عیادت شریعت کا جزء ہے اور اس کام کو بطور رسم کرنے سے یہ عمل بے روح ہوجاتا ہے۔ ہمیں عیادت کے دوران جملہ ان باتوں کا خیال رکھنا چاہئے جس سے مریض کو تکلیف نہ ہو اور مریض کو ہمت دلانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ مولانا نے انفا کو انفع کرنے پر زور دیتے ہوئے  اسے انسانیت کی خدمت کا ذریعہ بننے کے لئے کوششیں کرنے کی بات کہی۔
مولانا عبد الباری دامدا نے کیرئر گائیڈنس کے عنوان پر طلباء کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ کیریئر کے انتخاب میں سب سے اہم چیز شوق ہے۔ اس لئے کہ شوق اور آپ کی اختیار کردہ فیلڈ یکساں ہو جاتی ہے تو اسے کام میں مزہ آنے لگتا ہے اور اطمینان حاصل ہوتا ہے اس کے بعد وہ اس فیلڈ میں اتنا آگے بڑھتا ہے کہ پھر اس سے لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ یہ بات ہم ہمیشہ یاد رکھیں کہ شوق انسان کو تھکنے نہیں دیتا۔
انہوں نے مذید کہا کہ کیریئر کا انتخاب صحیح وقت پر نہ ہونے کی وجہ سے انسان کی صلاحتیں بھی سامنے نہیں آتی اور امت کو فائدہ بھی نہیں پہنچتا۔
انہوں نے زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے مقاصد کے تعیین پر زور دیا اور بتایا کہ ہمارا حال یہ ہے کہ ہم میں سے اکثروں کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ کس میدان میں کس طرح آگے بڑھنا ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ دیکھا دیکھی انسان اپنے کیریئر کا انتخاب کرتا ہے اور بعد میں اسے اس کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
جناب شفیق دامدا نے ایکو پنچر کے ذریعہ علاج و معالجہ کے کئی طریقے بتاتے ہوئے کہا کہ بغیر دوائی کے علاج کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے روز مرہ میں استعمال میں آنے والی اشیاء میں شکر،میدہ،تیل سے پرہیز کرنے کی بھی نصیحت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاج کے لئے  جسم میں کچھ پوائنٹس ہیں جن کو دبانے سے بڑی بڑی سے بیماریوں کا علاج کیا جاسکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا