English   /   Kannada   /   Nawayathi

جدہ میں قبرستان کے قریب دھماکا، 4 افراد زخمی

share with us

ریاض:11نومبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) سعودی عرب کے شہر جدہ میں غیرمسلموں کے قبرستان کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق جدہ کے قبرستان میں پہلی عالمی جنگ میں ہلاک غیرمسلم فوجیوں کی یاد میں تقریب جاری تھی، سیکیورٹی حکام نے قبرستان کے اطراف سیکیورٹی سخت کردی۔

ترجمان مکہ مکرمہ گورنریٹ کا کہنا ہے کہ جدہ کے قبرستان میں تقریب کے دوران بدھ کی صبح حملہ ہوا، بزدلانہ حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مکہ مکرمہ گورنریٹ ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت غیرملکی سفارتکار بھی موجود تھے، حملے میں یونانی قونصلیٹ کا اہلکار، سعودی سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

فرانس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس تقریب میں یورپی سفارتکاروں سمیت متعدد ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔

یونانی حکام کی جانب سے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاگیا ہےکہ دھماکے میں ایک یونانی شہری سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سعودی حکومت کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید کسی قسم کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا