English   /   Kannada   /   Nawayathi

ای موٹرسائیکل کی وجہ سے بڑی تباہی، 3 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان

share with us

برلن:11نومبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) جرمنی کے شہر  لینگرچ میں الیکٹرک موٹرسائیکل کی بیٹری چارجنگ کے بعد دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں  شہری کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی کے مغربی علاقے لینگرچ کے ایک مکان میں الیکٹریکل موٹرسائیکل (ای موٹرسائیکل) کی بیٹری کا زور دار دھماکا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق غسل خانے میں نصب باتھ ٹب میں رکھی موٹرسائیکل کی بیٹری اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔دھماکا اس قدر شدید تھا کہ غسل خانے کا مرکزی دروازہ فریم سمیت گر گیا جبکہ دیوار پر دراڑیں پڑ گئیں۔

متاثرہ شخص کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ تقریباً دو لاکھ یورو (3 کروڑ 75 لاکھ 91 ہزار 600 روپے) کے قریب بنتا ہے۔

متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ ’میں نے بیٹری چارج پر لگائی تھی اور جب یہ پوری چارج ہوگئی تو میں نے اسے معمول کے مطابق نکال کر باتھ ٹب پر رکھ دیا تھا جس کے بعد ضروری کام سے اہلیہ کے ہمراہ گھر سے باہر نکلا ہی تھا کہ اسی دوران زور دار دھماکا ہوگیا‘۔

دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور انہوں نے حادثے کا تعین کرنے کے بعد بیٹری تلاش کی۔ رضاکاروں کو موٹرسائیکل کی بیٹری ڈرائنگ روم سے ملی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکا شام کے وقت ہوا جس کی آواز اس قدر شدید تھی کہ انہوں‌ نے بھی صاف آواز سنی، ایک پڑوسی نے بتایا کہ گھر میں تیز آواز سے ٹی وی چلنے کے باوجود ہم کو دھماکے کی آواز محسوس ہوئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا