English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی صدر ٹرمپ سی آئی اے اور ایف بی آئی کے ڈائریکٹرز کو ہٹانا چاہتے ہیں

share with us

واشنگٹن:11نومبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) سی آئی اے کی ڈائریکٹر جینا ہیسپل نے قائد ایوان سینیٹ مچ میکونل سے ملاقات میں کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ سی آئی اے اور ایف بی آئی کے ڈائریکٹرز کو ہٹانا چاہتے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف جو بائیڈن سے صدارتی انتخابات میں واضح شکست کے بعد گزشتہ روز امریکی سیکریٹری برائے دفاع مارک ایسپر کو عہدے سے فارغ کر دیا تھا۔

تازہ ترین اطلاع کے مطابق اب سی آئی اے کی ڈائریکٹر جینا ہیسپل نے قائد ایوان سینیٹ مچ میکونل سے اہم ملاقات کی ہے، جینا ہیسپل نے سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اراکین سے بھی ملاقات کی۔

ان ملاقاتوں میں جینا ہیسپل کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ سی آئی اے اور ایف بی آئی کے ڈائریکٹرز کو ہٹانا چاہتے ہیں۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹرمپ اب صدارتی الیکشن میں شکست کا غصہ نہ صرف اپنی ٹیم پر نکال رہے ہیں بلکہ وہ کسی نہ کسی سطح پر اہم اداروں کو بھی اپنی شکست کا ذمہ دار سمجھ رہے ہیں۔

ادھر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا عجیب و غریب بیان بھی سامنے آیا ہے، انھوں نے کہا کہ دنیا اعتماد رکھے الیکشن کے بعد اقتدار کی منتقلی بہ آسانی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری انتظامی مدت کی منتقلی ہم وار ہوگی، ہم تمام ووٹوں کی گنتی کر رہے ہیں، دنیا کو اعتماد ہونا چاہیے۔

امریکی میڈیا میں اسٹیٹ سیکریٹری کے اس بیان کو بے بنیاد قرار دیا جا رہا ہے، میڈیا کا کہنا ہے کہ جب پومپیو ’دوسری ٹرمپ انتظامیہ‘ کے الفاظ ادا کر رہے تھے تو وہ ہلکا سا مسکرائے تھے، تو کیا وہ مذاق کرنے کے موڈ میں تھے۔

ادھر نومنتخب صدر جوبائیڈن نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مخالفین جلد مان لیں گے میں امریکا کا صدر ہوں، اقتدار کی ہمیں منتقلی کے لیے ہماری جانب سے ابتدائی مرحلے کا آغاز ہوگیا، انتظامیہ کا اس کو تسلیم نہ کرنا ہم پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

ARY News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا