English   /   Kannada   /   Nawayathi

اپوزیشن کی غیر موجودگی میں غیر ملکی فنڈنگ ریگولیشن ترمیمی بل راجیہ سبھا سے منظور

share with us

:23ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)راجیہ سبھا نے بدھ کے روز حزب اختلاف کے ممبروں کی عدم موجودگی میں غیر ملکی  امداد،چندہ  (ریگولیشن) ترمیمی بل۲۰۲۰ء  پاس کردیا جس میں این جی اوز کے غیر ملکی  چندوں  کو منظم کرنے کا  التزام کیا گیا ہے۔
لوک سبھا نے اس ہفتہ کے شروع میں بل کو منظور کیا تھا۔ اس طرح  اس بل  پر  پارلیمنٹ کی  مہر  لگ گئی  ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نتانند رائے نے بل پیش کیا۔ اس پر مختصر مباحثہ  کے جواب میں رائے نے کہا کہ  سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہی آدھار  سے منسلک ترمیم کی گئی ہے۔

اس بل پر بحث کے جواب میں ، وزیر مملکت برائے داخلہ نیتانند رائے نے کہا کہ یہ قانون کسی این جی او کے خلاف نہیں ہے اور شفافیت برقرار رکھنے کی کوشش ہے۔وزیر نے کہا کہ اس بل میں غیرملکی مالی اعانت حاصل کرنے والی کسی بھی این جی او کے انتظامی اخراجات میں 50 فیصد سے 20 فیصد تک کمی کرنے کا بندوبست کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے بنیادی مقاصد پر خرچ کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا ’’ہمارا مقصد یہ ہے کہ کوئی بھی تنظیم ہماری قومی سلامتی میں خلل نہ ڈالے اور اس میں کوئی خطرہ پیدا نہ ہو۔‘‘   جس مقصد کیلئے  تنظیم کو پیسہ ملا ہے اسی کیلئے استعمال ہونا چاہئے ،اگر کوئی  تنظیم  قانون کے مطابق کام نہیں کرتی ہے ، تو پھر اس معاملے میں اس کو نوٹس دیتے ہیں  ، ان کا  موقف سنتے ہیں  اور پھر ضروری ہو تو قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہیں ۔ بل میں یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ کسی بھی غیر سرکاری تنظیم کے عہدیداروں کے لئے ایف سی آر اے لائسنس کے اندراج کے لئے آدھار نمبر فراہم کرنا لازمی  ہوگا جبکہ سرکاری ملازمین کو بیرون ملک سے رقم وصول کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا