English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلورو : سرکل کانام تبدیل کرنے پر لیڈی ہل تعلمی ادارے کے ذمہ داران سخت ناراض ، کہا ، سڑکوں کا نام تبدیل کرنے کے بجائے رہنما ترقیاتی کام کریں

share with us

 منگلورو22 ستمبر 2020 (فکروخبر/ذرائع) یہاں کے تعلیمی اداروں کے ایک گروپ کی انتظامیہ نے جنکشن کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے پر منگلورو شہری حکام کو ایک احتجاجی خط لکھا ہےاور حکام کے اس فیصلہ پر سخت اعتراض کرتے ہوئے ادارے سے فارغ شدہ طلبا کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا عمل قرار دیا ہے ۔ یاد رہے کہ سٹی کارپوریشن نے حال ہی میں لیڈی ہل سرکل کا نام بدل کر سری ناراینا گرو سرکل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیڈی ہل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ جس کے نام پر ہی لیڈی ہل سرکل کا نام ہے جو اس کے قریب ہی واقع ہے۔  بیان میں اداروں سے وابستہ لوگوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس سے ان اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے سابق طلباء کے جذبات مجروح ہوں گے اور لیڈی ہل کا نام بھی وزیر اعظم کی خواتین کو بااختیار بنانے کی مہم، بیٹی بچاؤ  بیٹی پڑھاؤ کی عکاسی بھی کرتا ہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جن لڑکیوں اور خواتین طالب علموں نے یہاں کے اداروں میں تعلیم حاصل کی تھی،  ان کے جذبات مجروح ہوسکتے ہیں۔ اس میں مزید سفارش کی گئی ہے کہ اگر سڑک اور دیگر مقامات کے نام تبدیل کرنے کے بجائے یہ بہتر ہوگا کہ اگر 'رہنما ترقی پذیر کاموں اور منگلورو اسمارٹ سٹی پروجیکٹ پر توجہ دیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا