English   /   Kannada   /   Nawayathi

کسانوں کے احتجاج ، اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود 2 زرعی بل راجیہ سبھا سے منظور ،ٹی ایم سی لیڈر نے اسپیکر کے سامنے رول بک پھاڑ دی ،جانیں کس نے کیا کہا

share with us

:20ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) ملک بھر میں زرعی بل کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے دوران راجیہ سبھا میں اپوزیشن رہنماؤں کے زبردست ہنگامہ کے باوجود زرعی بل پاس ہوگیا ۔ بلوں کی منظوری کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی کل صبح 9 بجے تک کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔جس کے بعد کانگریس سمیت دوسری اپوزیشن پارٹیاں احتجاجا  راجیہ سبھا میں ہی بیٹھے ہوئے ہیں ، 

مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے دو بلوں کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل تاریخی ہیں اور یہ کسانوں کی زندگی میں تبدیلی لے کر آئیں گے

کانگریس رہنما پرتاپ سنگھ باجوہ نے کہا کہ کانگریس پارٹی اس بل کی مخالفت کرتی ہے۔ پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں کا خیال ہے کہ یہ بل ان کی روح پر حملہ ہے۔ ان بلوں کی حمایت کسانوں کے دیتھ وارنٹ پر دستخط کے مترادف ہے۔ کسان اے ایم سی اور ایم ایس پی میں تبدیلی کے خلاف ہیں۔

شرومنی اکالی دل کے رکن پارلیمنٹ نریش گجرات نے زراعت سے متعلق بلوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان بلوں کو از سر نو غور کے لئے سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجا جائے، تاکہ تمام متعلقین کو سنا جا سکے۔ انہوں نے کہا، میں نہیں سمجھتا کہ پنجاب کے کسان بہت کمزور ہیں۔

بل کی منظوری کے بعد اس وقت کافی ہنگامہ آرائی ہوئی جب ترنمول کانگریس کے رہنما ڈیریک اوبرائن نے بل کی منظوری کی مخالفت کرتے ہوئے رول بک پھاڑتے ہوئے اسپیکر کی چیئر تک پہونچے اور انہوں نے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نارائن کا مائیک چھیننے کی کوشش کی ، بل کی منظوری کی مخالفت کرتے ہوئے اوبرائن نے کہا بی جے پی جمہوری نظام کا بہیمانہ قتل کر رہی ہے ، 

پارلمنٹ ہاوس سے باہر نکلنے کے بعد اوبرائن نے ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں انہوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی آج کے دن کو تاریخی دن قرار دیتی ہے حقیقت میں یہ انتہائی افسوسناک دن ہے ، 

انہوں نے کہا کہ انہوں نے بی جے پی حکومت کے رویہ کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے رول بک پھاڑدیا ،کیونکہ اپوزیشن جماعتیں بل پر ووٹنگ چاہتی تھی لیکن بی جے پی کے پاس اکثریت نہیں ہونے کے باعث انہوں نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صوتی ووٹوں سے بل منظور کر لیا جس کی ہم سختی سے مخالفت کرتے ہیں ، انہوں نے الزام لگایا کہ  ان کی ویڈیو کو کاٹ چھاٹ کر پیش کیا گیا ، ان کے پاس ویڈیو ثبوت ہیں جو وہ وقت آنے پر پیش کریں گے 

 

واضح رہے کہ زرعی بل کو لوک سبھا میں پہلے پاس کردیا گیا تھا اور آج راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا تھا، حزب اختلاف جماعتوں کی مخالفت کے بعد اس بل کو پاس کردیا گیا ہے۔

راجیہ سبھا میں زراعت سے متعلق بل پیش ہونے کے بعدبرسراقتدار پارٹی کے اراکین پارلیمان اور حزب اختلاف کے ارکان پارلیمان کے درمیان زبردست گرما گرما بحث ہوئی۔وہیں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال نے اپوزیشن پارٹیوں سے زرعی بل کی مخالفت کرنے کی اپیل کی تھی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا