English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین کے لئے جاسوسی کے الزام میں صحافی سمیت تین افراد گرفتار

share with us

نئی دہلی:19ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے ایک آزاد صحافی (فریلانس جرنلسٹ) راجیو شرما کو ایک چینی خاتون اور نیپالی شہری کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ راجیو پر الزام ہے کہ اس نے چینی خفیہ ایجنسی کو حساس معلومات فراہم کی ہیں۔ جبکہ چینی خاتون کنگ شی اور نیپالی شہری شیر سنگھ پر الزام ہے کہ ان کے ذریعے صحافی کو بڑی رقم فراہم کی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی انٹیلی جنس ایجنسی نے راجیو شرما کو رقم کے عوض حساس اطلاع مہیا کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اسپیشل سیل نے راجیو شرما کو ان کے پیتم پورا واقع گھر سے آفیشیل سیکریٹ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ راجیو کے پاس سے کچھ انتہائی خفیہ دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔

راجیو کی گرفتاری کے بعد ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جانے پر لکھا نظر آتا ہے کہ اس اکاؤنٹ پر کچھ مشکوک سرگرمیاں ظاہر ہونے پر اسے بند کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق راجیو شرما کو 14 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اگلے دن انہیں کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں 6 دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ اب 22 ستمبر کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں ان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جائے گی۔ گرفتار شدگان سے موبائل، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔

صحافی راجیو شرما، یو این آئی، دی ٹریبیون، فری پریس جرنل اور سکال جیسے اداروں کے لئے صحافتی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اسپیشل سیل راجیو شرما سے پوچھ گچھ کر کے یہ پتا کر رہی ہے کہ اس نے ڈیفینس سے متعلق حساس دستاویزات کس طرح حاصل کیے اور وہ چینی انٹیلی جنس کو کتنے عرصے سے حساس معلومات منتقل کر رہے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا