English   /   Kannada   /   Nawayathi

" نہیں یہ حلال نہیں ہے " نوٹیلا کمپنی کے ٹویٹ نے نئی بحث چھیڑدی،جانیں کیا ہے معاملہ

share with us

واشنگٹن : 18 ستمبر 2020 (فکروخبر نیوز)  نیوٹیلا چھوٹے سے لیکر بڑے افراد کی مرغوب غذا ہے ، بچے جب نوٹیلا کو دیکھتے ہیں تو ان میں کھانے کی رغبت زیادہ ہوتی ہے اور اسے دیکھتے ہی بچوں  کی غذا کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور بچہ ایک کی جگہ دو روٹی کھاتا ہے ۔

لیکن  گزشتہ دنوں  نیوٹیلا کمپنی کے آفیشل اکانٹ سے کئے گئے ایک ٹویٹ کے بعد تشویش کی نئی لہر دوڑ گئی کہ کہ  نیوٹیلا حلال  مصنوعات میں سے ہے یا نہیں ،

دراصل گزشتہ دنوں نے ایک شخص نے ٹویٹ کرتے ہوئے نوٹیلا کمپنی سے سوال کیا کہ  آپ کی تمام مصنوعات حلال ہیں یا نہیں ؟  جس پر نوٹیلا کے آفیشل اکاونٹ سے جواب دیا گیا کہ نہیں۔ ہمارے مصنوعات حلال نہیں ہے

download-5

کچھ ہی گھنٹوں بعد امریکا ہی کے نوٹیلا اکاونٹ نے وضاحتی بیان جاری کر دیا کہ ان کے مصنوعات جو دنیا بھر میں ایکسپورٹ کئے جاتے ہیں وہ حلال ہیں ،

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ "دنیا بھر میں فروخت ہونے والے  ۹۰ فیصد سے زیادہ نوٹیلا کے برانچ  میں تیار کردہ مصنوعات کو تیسرے فریق  کے ذریعہ حلال    سند ملی ہوئی ہے ،  اور باقی   برانچ کے سلسلہ میں بھی حلال سرٹیفکٹ حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں ، ہم اپنے  سابقہ ٹویٹ میں ہوئی غلطی پر معذرت  خواہ ہیں "

download

جب ۹۰ فیصد کے حلال ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے  جس کا سیدھا مطلب یہی نکلتا ہے کہ ۱۰ فیصد برانچ میں تیارکردہ  اس کے مصنوعات میں حرام کا شائبہ ہے ،  جب کہ مسلمانوں کو مشتبہ کھانوں سے بچنے کا حکم ہے

( الجزیرہ کے انپٹ کے ساتھ )

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا