English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی فسادات کی منصوبہ بندی کے الزام میں سابق جے این یو طالب علم عمر خالد گرفتار ، اسپیشل سیل کی کارروائی پر پہلے ہی اٹھا چکے تھےسوال

share with us

:13ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے دہلی فسادات کے معاملہ میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم عمر خالد کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیوز 18 میں شائع خبر کے مطابق عمر خالد کا نام دہلی فسادات سے متعلق ہر چارج شیٹ میں ہے۔ عمر خالد کی گرفتاری یو اے پی اے (غیرقانونی ایکٹیوٹیز روک تھام ایکٹ)(پریونشن) کے تحت کی گئی ہے۔ دہلی پولیس آج عمر خالد کو عدالت میں پیش کرے گی۔

واضح رہے دہلی فسادات کے تعلق سے دہلی پولیس کا اسپیشل سیل عمر خالد سے دو مرتبہ پوچھ تاچھ کر چکا ہے۔ پہلی مرتبہ کچھ ماہ قبل پوچھ تاچھ کی گئی تھی اور پھر دو ستمبر کو دوبارہ پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔ پوچھ تاچھ کے بعد عمر خالد کا فون بھی جانچ کے لئے پولیس نے لے لیا تھا۔ شائع خبر کے مطابق دہلی پولیس نے فسادات کے ملزمین کے بیانات اور کال ریکارڈس کی بنیاد پر یہ گرفتاری کی ہے۔

واضح رہے شمال مشرقی دہلی کے کئی علاقوں میں 23 فروری اور 26 فروری 2020 کے درمیان فرقہ وارانہ دنگے ہوئے تھے۔ ان دنگوں میں 53 افراد کی موت ہوئی تھی اور 581 لوگ زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے خواتین کی تنظیم ’پنجرا توڑ‘ کی تین طالبات کو گرفتار کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کل خبر آئی تھی کہ دہلی پولیس نے اپنی سپلیمنٹری چارج شیٹ میں سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری، سوراج ابھیان کے یوگیندر یادو، دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروانند اور ماہراقصادیات جیتی گھوش کے نام بھی شامل کیے ہیں۔ بائیں محاذ کے رہنماؤں میں اس سب کو لے کر کافی ناراضگی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا