English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر داخلہ امت شاہ کی طبیعت پھر بگڑی ، اسپتال میں داخل

share with us

 

نئی دہلی:12ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی طبیعت خراب ہونے پر ایک بار پھر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایمس کے ذرائع کے مطابق شاہ کو ہفتہ کی شب گیارہ بجے ایمس میں داخل کرایا گیا۔ مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان، گریراج سنگھ سمیت دیگر رہنماؤں نے وزیر داخلہ کی جلد شفایابی کی خواہش کی ہے۔

خیال رہے امت شاہ کو 2 اگست کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے پر گڑگاؤں کے میدانتا میں داخل کرایا گیا تھا۔ کورونا کو مات دیکر وہ 14 اگست کو گھر آگئے تھے لیکن وائرس کے بعد ہونے والی تکالیف کی وجہ سے 18 اگست کو ایمس میں داخل ہوئے تھےاور31 اگست کو انہیں یہاں سے فارغ کردیا گیا تھا۔ اس بار انہیں ایمس کے کارڈیو نیورو ٹاور میں ایڈمٹ کیا گیا ہے ۔

مرکزی وزیر برائے خوراک اور ترسیل رام ولاس پاسوان نے وزیر داخلہ کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔ پاسوان نے کہا، "وزیر داخلہ امت شاہ کے بیمار ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ خدا سے دعا ہے کہ آپ جلد سے جلد صحت مند ہوں"۔ خیال رہے کہ رام ولاس پاسوان کی صحت بھی ٹھیک نہیں ہے اور انہوں نے ٹویٹ کے ذریعہ اپنے اسپتال میں داخل ہونے کے بارے میں معلومات دی تھیں۔

دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر اور اکالی دل کے ترجمان منجندر سنگھ سرسا نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے "میری خواہش ہے کہ امت شاہ جی جلد صحتیاب ہوں۔ ہم آپ کی اچھی صحت کے لئے واہگورو سے دعا کریں گے۔"

وہیں، دہلی بی جے پی کے ترجمان اور ہری نگر اسمبلی سے بی جے پی کے امیدوار تجندر پال سنگھ بگا نے بھی وزیر داخلہ کے حق میں خواہش کی ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہوں۔ اسی کے ساتھ ہی شیوسینا کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے بھی وزیر داخلہ کی جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا