English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاک ڈاؤن میں کیا مکمل کلام الٰہی تحریر معلم عبدالصمد قریشی کا قابلِ قدر و ترغیب والا کارنامہ

share with us

جالنہ /بھوکردن:12ستمبر(ملت ٹائمز) “لاک ڈان” ایک ایسا لفظ جس نے نہ صرف دنیا کی رفتار پر بریک لگایا بلکہ ہر خاص، و عام کو گھر پر ہی رہنے پر مجبور کردیا۔ اس لاک ڈان نے ایک طرف جہاں اچھے اچھوں کو بیکار کردیا وہی دوسری طرف بے انتہا فرصت کی گھڑیاں بھی نصیب کردی۔ مگر جو ہمہ وقت مصروف رہنے کے عادی تھے انھیں فرصت کے لمحات بھی ناگوار گذرے اور انھوں نے ان لمحات کو سوائے کوسنے اور بُرا بھلا کہنے کے کچھ نہ کیا۔ جبکہ کچھ ایسے بھی وقت کے قدردان ہے جنھوں نے نہ صرف ‘لاک ڈان’ کا ہنس کر مقابلہ کیا۔ بلکہ لاکڈان میں ملے فرصت کے لمحات کو غنیمت جان کر ان کا صحیح اور قابلِ قدر استعمال کیا اور ان فرصت کے لمحات میں ایسا کچھ کرڈالا جس کی نظیر نہ مِل سکے۔ ایسے ہی وقت کے قدردان اور نیک صفت لوگوں میں ایک نام ہے معلم عبدالصمد قریشی!

بھوکردن شہر کے اردو الہدیٰ اردو اسکول کے معاون معلم عبدالصمد سر قریشی نے لاک ڈاؤن کے اوقات کو غنیمت جان کر اور اس کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے اور اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے کلام الٰہی سے سر شار اپنی عقیدت کے اظہار میں قرآن پاک کی کتابت کا کام مکمل کر لیاـ
موصوف نے قرآن کریم کی کتابت کی ٹھان لی تھی اور کتابتِ قرآن کا کام انھوں نے لاک ڈاؤن سے قبل ہی شروع کردیا تھا لاک ڈان لگنے تک الحمداللہ عبدالصمد نے سات پاروں کی کتابت بھی کرلی تھی۔ اور پھر جیسے ہی لاک ڈان شروع ہوا انھوں نے اس کو غنیمت جانا لاک ڈاؤن میں بقیہ تقریباً ۲۳ پارے کی کتابت کرتے ہوئے پورے قرآن کریم کی کتابت مکمل کرلی۔ واضح ہو کہ عبدالصمد سر قریشی کو ہمیشہ سے ہی کسی بھی چیز کی تہہ تک پہنچنے اور اس کی باریکی جاننے میں کافی دلچسپی رہی ہیں۔ جس میں آئے دن نت نئے دینی و دنیاوی مسائل بھی شامل ہیں۔ ہم ہر چیز کا حل قرآن حکیم سے ہی تلاش کریں یہ موصوف کی سوچ رہی ہے اس کے علاوہ موصوف میں کتابت کے کئی گُر موجود ہیں ـ آپ انگریزی، مراٹھی، اردو اور خصوصیت کے ساتھ عربی زبان کی کتابت میں اپنی مثال آپ ہیں ـ
عبدالصمد سر قریشی کا دین داری اور کلام اللہ سے اس قدر لگاؤ ہے کہ آپ نے کلام اللہ کی محبت میں سر شار ہوکر قرآن عظیم کی کتابت ہی کر ڈالی۔ عبدالصمد کے ذریعے کتابت کردہ قرآن حکیم کی سائز 25×17 ہے جبکہ اس کا لمینیشن اور بائنڈنگ کاکام ابھی باقی ہے کام پورا مکمل ہونے کے بعد اس قرآن پاک کا وزن تقریباً 40 کلو ہوجائے گاـ
واضع رہے کہ اس قرآن پاک کی کتابت حافظ فیروز خان شیرخان لیکچرر الہدیٰ اردو جونیئر کالج کی زیر نگرانی میں عمل میں آئی جبکہ آپ کی ہمت افزائی اور رہنمائی فرمانے میں ادارے الفلاح کے صدر جناب شبّیر احمد قریشی نے کوئی کسر باقی نہ رکھی اور موصوف کی محنت کو خوب سراہا۔ ساتھ ہی معلم عبدالصمد قریشی کو نیک خواہشات اور دعاؤں سے نوازا۔ قرآن کی کتابت کے دوران تقریباً 200 کِٹ مارکر پین کا استعمال کیا گیا جبکہ ڈیزائن کےلئے 400 کلر (رنگین) پین کا استعمال ہوا اور تین رنگ کی کارڈ شیٹ (کاغذ) کا استعمال کیا گیا جس میں ہر پارہ الگ کلر میں دکھائی دینے لگا
یہ قرآن تقریباً 1200صفحات پر منحصرہے جبکہ کتابت کےلئے کالا اور نیلا ہی پین استعمال کیا گیا یعنی ایک رکوع کالے پین سے تو دوسرا رکوع نیلے پین سے لکھا گیا ـ اس طرح سے اس عظیم کام کو جناب عبدالصّمد سر نے الحمدللہ مکمل کر لیا اس کام کے لئے جناب شیخ اعجاز ،محمد مبارک، صادق سر نے حد درجہ تعاون کیا
اللہ ہم سب کو قرآن پاک کی سچی محبت، اللہ اور اس کے رسول صلی علیہ وسلم سے سچی محبت کرنے والا بنائے اور قرآن پاک پرہم سب کو عمل کرنے والا بنائے آمین۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا