:اور ہر طرح کے
ترکیہ : آیا صوفیہ کے بعد اب مشہور چرچ مسجد میں تبد ... کووی شیلڈ کے بعد کوویکسین کے بھی مضر اثرات !کیا کہ ... ممتا بنرجی پر بھروسہ نہیں ،وہ بی جے پی کے ساتھ جا س ... ای ڈی گرفتار نہیں کرسکتی اگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سپ ... کئی ریاستوں میں جھلسائے گی گرمی توکچھ ریاستوں میں ... اگنی ویر اسکیم سے متعلق اسدالدین اویسی کا بڑا دعو ... جماعتِ اسلامی ہند حلقہ کرناٹک کی مجلسِ شوریٰ کا ہ ... بھٹکل : انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر ...
:اور ہر طرح کے
ترکیہ : آیا صوفیہ کے بعد اب مشہور چرچ مسجد میں تبد ... کووی شیلڈ کے بعد کوویکسین کے بھی مضر اثرات !کیا کہ ... ممتا بنرجی پر بھروسہ نہیں ،وہ بی جے پی کے ساتھ جا س ... ای ڈی گرفتار نہیں کرسکتی اگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سپ ... کئی ریاستوں میں جھلسائے گی گرمی توکچھ ریاستوں میں ... اگنی ویر اسکیم سے متعلق اسدالدین اویسی کا بڑا دعو ... جماعتِ اسلامی ہند حلقہ کرناٹک کی مجلسِ شوریٰ کا ہ ... بھٹکل : انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر ...
سری نگر:12ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں میڈیا حکومت پر تنقید کرنے کے لئے آزاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی طرف سے تنقید اور تجاویز حکومت کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے جمعہ کو راج بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ منوج سنہا کی پہلی پریس کانفرنس تھی۔
پریس کانفرنس کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے تمام لوگوں کو آیوشمان بھارت اسکیم کے دائرے میں لانے کا ایک اہم اعلان کیا ہے۔ نیز عام لوگوں کی سرکاری افسروں تک رسائی آسان بنانے سے متعلق اعلانات بھی کئے ہیں۔ منوج سنہا نے مزید کہا کہ "جموں و کشمیر زیادہ تر غلط وجوہات کے سبب ہی خبروں میں رہا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اب ہمیں دو قدم آگے بڑھنا ہے۔ اس سلسلے میں آپ (میڈیا) کا تعاون بھی چاہتا ہوں۔ آپ کی کوئی بھی تجویز ہمیں طاقت دے گی۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ کچھ غلط ہو رہا ہے تو ہم تنقید کا بھی خیر مقدم کریں گے۔"
جب ایک نامہ نگار نے لیفٹیننٹ گورنر سے پوچھا کہ وادی کشمیر میں ان کے بقول میڈیا پر عائد پابندیاں کب ہٹیں گی تو ان کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ "ارے بھائی میں آپ کو مدعو کر چکا ہوں۔ آپ پر پابندی کہاں لگی ہے۔ میں آپ کے ساتھ چائے پینے والا ہوں اور آپ کہتے ہیں کہ پابندی ہے۔"
منوج سنہا نے جموں و کشمیر کے تمام لوگوں کو آیوشمان بھارت کے دائرے میں لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "آج انتظامی کونسل کی میٹنگ میں ایک اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ آیوشمان بھارت ملک میں قریب پچاس کروڑ لوگوں کو صحت کی حفاظت فراہم کر رہی ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "یہاں پر تیس لاکھ لوگ ایسے ہیں جنہیں آیوشمان بھارت کے تحت فی سال پانچ لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس حاصل ہے۔ باقی 70 لاکھ لوگوں کو بھی اس سکیم کے دائرے میں لانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ باقی لوگوں کی طرح یہ سکیم آپ (میڈیا کے) لوگوں کے لئے بھی ہے۔"
جب ایک نامہ نگار نے لیفٹیننٹ گورنر سے پوچھا کہ فور جی انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنی شکایات آن لائن رجسٹر نہیں کر پا رہے ہیں تو ان کا جواب تھا کہ "یہ بات ہمارے دھیان میں ہے۔ ہم آپ کو آگے بتائیں گے کہ ہم اس سمت میں کیا کرنے والے ہیں'۔ سیلف ہیلپ گروپ آف انجینئرس نامی اسکیم کو ختم کرنے سے متعلق پوچھے جانے پر منوج سنہا کا کہنا تھا: 'اس پر غور و خوض کیا جائے گا۔"
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |