English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین کے اس اقدام سے ہند چین سرحدی کشیدگی میں آئے گی کمی ؟؟ جانیں کیا کرنے جا رہا ہے چین

share with us

 

نئی دہلی:12ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) مرکزی وزیر کِرن رجیجو نے کہا ہے کہ چینی فوج اروناچل پردیش کے پانچ نوجوانوں کو ہمارے حوالے کر دیگی۔ انہوں نے کہا کہ چینی فوج پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے ہندوستانی فوج کے سے اس کی تصدیق کی ہے۔ رجیجو نے کہا کہ آج کسی بھی وقت، پانچوں نوجوانوں کو ہمارے حوالہ کیا جا سکتا ہے۔

کرن رجیجو نے جمعہ کو ٹویٹ کیا، ’’چین کی پی ایل اے نے ہندوستانی فوج سے تصدیق کی ہے کہ وہ اروناچل پردیش کے نوجوانوں کو ہمارے حوالے کر دے گی۔ انہیں 12 ستمبر کو مخصوص مقام پر کسی بھی وقت حوالہ کیا جا سکتا ہے۔ "

قبل ازیں، رجیجو نے ہی یہ اطلاع دی تھی کہ چینی فوج نے قبول کیا ہے کہ پانچوں نوجوان ان کی طرف پائے گئے ہیں۔ مرکزی وزیر نے کہا تھا ، ’’چین کی پی ایل اے نے ہندوستانی فوج کے ہاٹ لائن پیغام کا جواب دیا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ اروناچل پردیش سے لاپتہ نوجوان ان کی طرف پائے گئے ہیں۔ انہیں ہماری اتھارٹی کو سونپنے کے بارے میں غور و خوض کیا جا رہا ہے۔"

نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کا واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا تھا جب ایک گروپ کے دو افراد جنگل میں شکار کرنے گئے تھے اور واپسی پر انہوں نے پانچوں نوجوانوں کے اہل خانہ کو بتایا کہ انہیں چینی فوجیوں نے ایک فوج کے گشتی علاقہ سے اغوا کر لیا ہے۔ یہ مقام ناچو سے 12 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا