English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستانی فضائیہ کی طاقت میں اضافہ ، آج رفائل ہندوستانی فضائیہ میں ہوا شامل

share with us

:10ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)ریاست ہریانہ کے امبالا کیمپ میں فرانس سے لائے گئے پانچ رفائل جنگی طیارے کو آج باضابطہ طور پر بھارتی فضائیہ میں شامل کر لیا گیا۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ، ان کے فرانسیسی ہم منصب فلورنس پارلی، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا اور سیکریٹری دفاع اجے کمار سمیت معززین اس پرشکوہ تقریب میں شرکت کر رہی ہیں۔

قابل ذکر بھارتی فضائیہ کے لئے پہلے 5 رفائل جنگی طیارے امبالہ کے ایئر فورس اسٹیشن پر لائے گئے تھے۔ ان طیاروں نے 27 جولائی 2020 کی صبح فرانس کی ڈی سالٹ ایوی ایشن بیس میریگینس سے اڑان بھری تھی اور یہ متحدہ عرب امارات کے الظفرہ ایئرپورٹ کے راستے بھارت لائے گئے تھے۔

بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ان جنگی طیاروں کو فرانس سے بھارت لائے تھے۔ ان طیاروں نے فرانس سے بھارت کے لئے تقریباً 8 ہزار 500 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ پرواز کے پہلے مرحلے کے تحت 5 ہزار 800 کلو میٹر کا فاصلہ ساڑھے 7 گھنٹے میں پورا ہوا تھا۔

رفائل طیاروں کو 17 اسکوارڈن میں باقاعدہ طور پر شامل کرنے کی تقریب اگست 2020 کی دوسرے دوماہی میں منعقد کی گئی تھی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا