English   /   Kannada   /   Nawayathi

رفیق حریری کا قتل: امریکا کی طرف سے حزب اللہ کے رکن کے خلاف عدالتی فیصلے کا خیر مقدم

share with us

19 اگست 2020(فکرو خبر/ذرائع) لبنان کے سابق وزیر اعظم حریری کے قتل کے سلسلے میں امریکا نے حزب اللہ کے ایک رکن کو عدالت کی طرف سے مجرم قرار دیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔ رفیق حریری اور ان کے ساتھ اکیس دیگر افراد سن دو ہزار پانچ میں بیروت میں ایک خود کش بم حملے میں مارے گئے تھے۔ اس حملے میں ملوث ہونے کی وجہ سے نیدرلینڈز میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ ایک عدالت نے کل منگل کی شام لبنانی شیعہ تحریک حزب اللہ کے ایک رکن کو مجرم قرار دے دیا تھا۔ اس مقدمے کی سماعت کئی سال تک جاری رہی۔ عدالت نے حزب اللہ کے ایک چھپن سالہ رکن سلیم عیاش کو اس کی غیر حاضری میں مجرم قرار دے دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا