English   /   Kannada   /   Nawayathi

سیلاب متاثرین نے بی جے پی رکن پارلیمان کی جم کر کر دی پٹائی : جانیں کیا ہے معاملہ

share with us

:11 اگست 2020(فکرو خبر نیوز/ذرائع)بہار میں سیلاب کی صورت حال سنگین بنی ہوئی ہے۔ لاکھوں لوگ متاثر ہیں اور کئی گاؤں غرقاب ہو چکے ہیں۔ راحت اور بچاؤ کاری کی عدم موجودگی میں سیلاب متاثرین حکمراں طبقہ سے بری طرح ناراض نظر آ رہے ہیں اور ان کا غصہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ حالات ایسے ہیں کہ اب سیلاب متاثرین کا یہ غصہ عوامی نمائندوں پر پھوٹنے لگا ہے۔ گزشتہ ہفتہ کے روز ایسا ہی ایک معاملہ سیوان میں دیکھنے کو ملا جس کا ویڈیو اب وائرل ہو رہا ہے۔ دراصل جب بی جے پی رکن پارلیمنٹ جناردن سنگھ سگریوال راحت کیمپ کا جائزہ لینے پہنچے تو ان کے حامیوں پر سیلاب متاثرین نے لات گھونسوں اور کرسیوں کی بارش کر دی۔

معاملہ سیوان کے لکڑی نبی گنج واقع پڈولی پنچایت بھون کا بتایا جا رہا ہے جہاں بنائے گئے ایک سیلاب راحتی کیمپ کا جائزہ لینے کے لیے مہاراج گنج سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ جناردن سنگھ سگریوال اپنے حامیوں کے ساتھ پہنچے تھے۔ اس دوران پنچایت کے مکھیا اور سیلاب متاثرین کے ساتھ جناردن کے حامیوں کی بحث ہو گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ بگڑ گیا اور دونوں طرف سے لات-گھونسے چلنے لگے اور کرسیاں بھی پھینکی جانے لگیں۔ پورے واقعہ کے دوران بی جے پی رکن پارلیمنٹ وہاں موجود تھے۔ بعد میں پولس نے کسی طرح لوگوں کو خاموش کرایا۔

واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ کانگریس لیڈر ارچنا ڈالمیا نے بھی اس ویڈیو کو ٹوئٹ کیا ہے۔ ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ ہی ارچنا ڈالمیا نے لکھا ہے کہ "عوام پریشان ہے۔ یہ بہار کے سیلاب متاثرین ہیں۔ نتیش کمار جی انتخاب آ گیا؟ کس کام کے ووٹ مانگو گے؟ یہ جو پِٹ رہے ہیں بہار کے مہاراج گنج سیٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ جناردن سنگھ سگریوال اور ان کے حامی ہیں! جو پیٹ رہے ہیں وہ سیلاب متاثرین ہیں۔"

خبروں کے مطابق اس واقعہ کو لے کر مقامی مکھیا کا کہنا ہے کہ جب سے علاقے میں سیلاب آیا ہے تب سے مقامی رکن پارلیمنٹ کبھی نظر نہیں آئے۔ اور اب جب اسمبلی انتخاب نزدیک آ رہے ہیں، تو سیاست کے لیے علاقے میں دِکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ پنچایت کے ذریعہ چلائے جا رہے راحتی کیمپ میں آ کر رکن پارلیمنٹ حامیوں نے ہنگانہ کیا جس سے سیلاب متاثرین ناراض ہو گئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا