English   /   Kannada   /   Nawayathi

پی ایم مودی کے نیو انڈٰیا میں ہندوتوادی غنڈے بے لگام ، مسلم ڈرائیور کی پٹائی ، دو گرفتار

share with us

جے پور:09 اگست 2020(فکرو خبر نیوز/ذرائع) راجستھان کے سیکر ضلع کی پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ دونوں افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے مودی زندہ باد اور جے شری رام کے نعرے لگانے سے مبینہ طور پر انکار کرنے کے بعد 52 سالہ آٹو رکشا ڈرائیور پر حملہ کیا۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق آٹو رکشا ڈرائیور غفار احمد کی شکایت کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔غفار نے اپنی گھڑی اور رقم دونوں چوری کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ غفار کے دانت ٹوٹ چکے ہیں ، آنکھوں اور گالوں پر بھی چوٹیں آئی ہیں۔ بھتیجے شاہد نے بتایا ہے کہ جمعہ کی صبح 4 بجے کے قریب ، میرے چچا مسافروں کو چھوڑ کر قریبی گاؤں واپس آ رہے تھے۔ تب تک ایک کار میں دو افراد آئے اور انہیں روک کر تمباکو طلب کیا ۔ بعد ازاں انہوں نے تمباکو پینے سے انکار کردیا اور مودی زندہ باد کا نعرہ لگانے کو کہا ۔ پولیس نے درج ایف آئی آر میں انھوں نے کہا ہے کہ جب انھوں نے نعرہ لگانے سے انکار کیا تو ان کی پٹائی شروع کردی گئی ۔غفار احمد نے کہا ہے کہ ان لوگوں نے مجھ سے مودی زندہ باد کا نعرہ لگانے کو کہا اور جب میں نے انکار کیا تو ان میں سے ایک نے مجھے تھپڑ مارا۔ کسی طرح میں اپنے آٹو رکشا سے سیکر کی طرف نکلا لیکن وہ میرے پیچھے پیچھے اپنی کار پر آگئے اور جگمل پورہ کے قریب میرے آٹو کو روک لیا۔ غفار نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ اس نے مجھے آٹوسے اتارا اور مجھے بری طرح سے پیٹا۔ اس کے بعد انہوں نے کہا ہے کہ ہم آپ کو پاکستان بھیجنے کے بعد ہی آرام کریں گے ۔ سیکر کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر ، صدر پولیس اسٹیشن پشپندر سنگھ نے بتایا کہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ہم نے کل دو افراد کو گرفتار کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا