English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیرلا : ایر انڈیا کا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار : متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات

share with us

کیرلا 07 اگست 2020(فکرو خبر نیوز/ذرائع) دبئی سے کیرلا کے کوزیکوڈے کے لئے اڑان بھرنے والا ایر انڈیا کا طیارہ IX 1344 لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسلنے سے حادثہ کا شکار ہوگیا۔
اس طیارہ میں ایک سو اکیانوے افراد سوار تھے۔ 
پائلٹ سمیت متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق جائے حادثہ سے زخمیوں کو بذریعہ ایمبولینس قریبی اسپتال داخل کیا جارہا ہے۔ 
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیرلا کے گورنر سے بات کی ہے اور اس کے متعلق جانکاری حاصل کی وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی سے فون پر بات چیت کی۔  وزیر اعظم نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا