English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیپال اپنے نئے نقشہ کو یو این اور عالمی برادری کو بھیجنے کی تیاری میں

share with us

:02اگست 2020(فکروخبر/ذرائع)نیپال حکومت وسط اگست تک ملک کا نظرثانی شدہ نقشہ بھارت، گوگل اور عالمی برادری کو بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

نیپال نے نظرثانی شدہ نقشہ میں بھارت کے علاقوں لمپیادھرا، لیپولیکھ اور کالاپانی کو شامل کیا ہے اور اس نظرثانی شدہ نقشہ کو دنیا کے سامنے لانے کا نیپالی حکومت نے منصوبہ بنایا ہے۔

نیپال کے وزیر پدما اریال نے بتایا کہ ’ہم نے کالاپانی، لیپولیکھ اور لمپیادھرا علاقوں کو شامل کرتے ہوئے ملک کا جو نقشہ تیار کیا ہے اسے بین الاقوامی ایجنسیز، عالمی برادری اور بھارت کو بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں جبکہ یہ عمل رواں ماہ کے وسط تک مکمل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیپال کے تازہ ترین ورژن پر مبنی نقشہ کے 4 ہزار کاپیاں انگریزی زبان میں چھاپی گئی ہیں جسے بین الاقوامی برادری کو بھیجا جائے گا۔ اس کے علاوہ نظرثانی شدہ نقشہ کی 25 ہزار کاپیاں طباعت کی گئی ہے جسے ملک بھر میں تقسیم کیا جائے گا۔

نقشہ کی کاپیاں مختلف محکموں میں مفت تقسیم کی جائیں گی جبکہ عام لوگ اسے 50 نیپالی روپئے میں خرید سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے کہا کہ نیپال کی جانب سے اپنے علاقے میں مصنوعی توسیع کے دعوے تاریخی حقائق یا شواہد پر مبنی نہیں ہے اور نہ ہی اسے صحیح ٹھہرایا جاسکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا