English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملک بھر میں احتیاط کے دامن کے ساتھ منائی جارہی ہے عید الأضحیٰ ، بیشتر ریاستوں میں عید کی دوگانہ آج ادا کی گئی 

share with us

یکم اگست 2020 (فکروخبر نیوز/ذرائع) کورونا وبا کے بڑھتے اثرات کے درمیان ہندوستان میں مسلمانوں نے عیدالاضحیٰ کی نماز سخت احتیاطی ماحول میں ادا کی۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں قربانی کا عمل بھی بہت احتیاط کے ساتھ اور حکومتی گائیڈ لائن کو مدنظر رکھتے ہوئے انجام دیا جا رہا ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی سمیت جن جن ریاستوں میں عید کی نماز مسجدوں میں ادا کی گئی، وہاں ملت اسلامیہ ہند نے ملک وقوم کی مجموعی ترقی، خوشحالی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی دعائیں مانگیں۔جن مساجد میں نمازیں ہوئیں وہاں محدود نمازیوں کو اجازت دی گئی تھی اور کئی ریاستوں میں تو مسجد کے اندر محض 7-5 لوگوں نے ہی باجماعت نماز عید ادا کی۔ بیشتر لوگوں نے گھر پر ہی رشتہ داروں و افراد خانہ کے ساتھ مل کر جماعت بنائی۔

اس درمیان پورے ملک میں سنت ابراہیمی پر محفوظ طریقے سے عمل کیا جارہا ہے تاکہ کورونا وبا سے متاثر ماحول کی شدت میں کوئی اضافہ نہ ہو اور جذبہ ایمانی بھی پوری طرح سلامت رہے۔ یوپی، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، آندھرا پردیش، مہاراشٹر وغیرہ ریاستوں سے بھی عید قرباں پرسکون ماحول میں منائے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔ البتہ قوم کے سبھی فرقوں نے ایثار و قربانی کی علامت بن جانے والے اس تہوار کی ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔
مصافحے اور معانقے سے محروم عیدین میں اس بار مسلمانانِ ہند نے ایک دوسرے کے ساتھ دل سے اظہار خلوص کو مقدم رکھا اور کورونا سے راست اور بالواسطہ متاثر ہونے والوں کے لئے اپنی عبادتگاہوں کے دروازے کھول دیے۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ، وزیراعظم اور دوسرے قومی و ملی رہنماؤں نے عید کی مبارکباد پیش کی اور ملک و قوم کے حق مین نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

ذرائع : قومی آواز

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا