English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں نماز عید الأضحی کے اوقات کا اعلان: جانئے کونسی مسجد میں کب ادا کی جائے گی نماز 

share with us

بھٹکل 28/ جولائی 2020(فکروخبر نیوز) شہر میں عید گاہ انتظام کمیٹی کی جانب سے عید الأضحی کے نماز کی تفصیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ کمیٹی کے اعلان کے مطابق جامع مسجد بھٹکل، خلیفہ جامع مسجد، تنظیم جمعہ مسجد، مخدومیہ جمعہ مسجد اور بلال جمعہ مسجد میں عید الأضحی کی نماز سات بجے ادا کی جائے گی۔ مدینہ جمعہ مسجد، نور جمعہ مسجد، مسجد ابوذر، مسجد حمزہ، مسجد بدریہ، مسجد احمد سعید اور مسجد امام بخاری میں سوا سات بجے عید الأضحی کی نماز ادا کی جائے گا۔ کمیٹی نے ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اس دوران محکمہئ صحت کی ہدایات کا پورا خیال رکھیں، خاص طور پر ماسٹ پہنیں او رجسمانی فاصلہ ضرور بنائے رکھیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا