English   /   Kannada   /   Nawayathi

قاسم رسول الیاس کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لیا جائے۔ا یس ڈی پی آئی

share with us

 

نئی دہلی۔(:27جولائی 2020(فکروخبر/پریس ریلیز)۔سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے اخباری بیان میں رضاکار اور ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر سید قاسم رسول الیاس کے خلاف ایف آئی آر درج کئے جانے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔ ایم کے فیضی نے مزید کہا ہے کہ سی اے اے، این آر سی، این پی آر مخالف احتجاج کے بعد سے بغیر کسی رکاوٹ کے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ موجودہ لاک ڈاؤن مرکزی آر ایس ایس حکومت کیلئے بغیر کسی مخالفت کا سامنا کئے مسلمانوں اور رضاکاروں کے خلاف اپنے جنونی ایجنڈے پر عمل در آمد کرنے کا ایک حفاظتی ڈھال بن گیا ہے۔ آر ایس ایس اور اس کے ساتھی حقیقت سے خوفزدہ ہیں اور وہ اختلاف رائے کو ختم کرنے کے درپے ہیں۔ ایس کیو آر الیاس آخری نشانہ نہیں ہیں جن کو سنگھی حکومت نے اختلاف رائے کے سبب پیچھا کیا ہے۔ ایس کیو آر الیاس پر الزام ہے کہ انہوں نے چاند باغ میں 'اشتعال انگیز 'تقریر کی تھی۔ حقیقت میں دہلی ریاست کے انتخابی مہم کے دوران بی جے پی رہنماؤں نے اشتعال انگیز تقریریں کیں تھیں اور یہی تقریریں تھیں جس سے شمال مشرقی دہلی میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کو ہوا دی تھی۔ایسی نفرت انگیزاور اشتعال انگیز تقریریں کرنے والے حکومت کے فراہم کردہ سیکورٹی کے ساتھ آزاد گھوم رہے ہیں اور ان متاثرین کے خلاف مقدمات درج ہیں جو ملک میں اپنی شہریت کیلئے جمہوری طور پر لڑ رہے تھے جو اس ملک میں پیدا ہوئے تھے۔ دہلی پولیس سے آزادی سے قبل کی برطانوی پولیس کی بو آتی ہے۔ وہ سنگھ پریوار، مودی امیت جوڑی کے کرائے کے سپاہی بن گئے ہیں اوروہ پولیس فورس کیلئے ایک بدنما داغ ہیں۔ وہ مسلمانوں کے خلاف مجرموں کی حمایت اور حفاظت کرتے ہیں اور مسلم املاک کو لوٹنے اور تباہ کرنے میں ان کی مدد کرتے ہیں۔ دہلی پولیس اصل مجرموں کی گرفتاری سے خوفزدہ ہے اور وہ ہندوتوا تعصب سے متاثر افراد کے پیچھے لگے ہوئی ہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ جعلی مقدمے میں ایس کیو آر الیاس پر درج ایف آئی ّآر کو منسوخ کریں اور رضاکاروں اور مسلمانوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے کے بزدلانہ کاررائیوں سے باز رہیں۔ ایم کے فیضی نے مزید کہا ہے کہ جمہوری اور سیکولر جماعتوں کو ملک کے شہریوں کے جمہوری حقوق کے تحفظ اور آر ایس ایس کے ذریعے چلنے والی مرکزی حکومت کی غیر جمہوری کارروائیوں کو چیلنج کرنے کیلئے آگے آنا چاہئے۔
 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا