English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا وائرس سے خوفزدہ ہونے کی چنداں ضرورت نہیں :  بھٹکل کے مشہور ڈاکٹر ، ڈاکٹر نعمان صاحب سے فکروخبر کے انٹرویو کا خلاصہ 

share with us

بھٹکل  26/ جولائی 2020(فکروخبر نیوز)  کورونا وائرس کے چلتے لوگوں میں ایک عجیب قسم کا خوف دیکھا جارہا ہے۔روزانہ اخبارات میں اس کی بڑھتی تعداد پر آرہی رپورٹوں اور پل پل کی خبروں کا جھانسہ دے کر عوام میں مزید خوف پیدا کیا جارہا ہے لیکن اس سے بچنے کی تدابیر کے سلسلہ بہت ہی کم اخبارات اور آن لائن پورٹل اپنی رپورٹیں نشر کررہے ہیں اور لوگوں میں پائے جارہے خوف کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ 
    فکروخبر بھٹکل نے عوام میں پائے جارہے کورونا کے اس خوف کو نکالنے کے لئے بھٹکل کے مشہور ہیومیو پیتھک ڈاکٹر، ڈاکٹر نعمان صاحب کا خصوصی انٹرویو لیا اور ان سے کئی سوالات کئے۔ 
    فکروخبر کے صدر مولانا محمد الیاس صاحب کی جانب سے پوچھے گئے ان سوالات میں بعض چھبتے سوالات ہیں جن کے ڈاکٹر صاحب نے تشفی بخش جوابات دیئے ہیں اور اس ماحول میں لوگوں کو عبادات خصوصاً سنتوں کے اہتمام کی بھی ترغیب دلائی ہے۔ 
    یاد رہے کہ ڈاکٹر نعمان صاحب صرف بھٹکل کے نہیں بلکہ اس پورے ساحلی کرناٹکا کے مشہور ہومیو پیتھک ڈاکٹر ہیں جن کے ہاتھ پر اللہ نے شفا رکھی ہے اور یہ بات جان کر آپ کو زیادہ حیرت میں ڈالنے والی ہے کہ ان کے والد ماجد اور نانا مرحوم کا شمار بھی مشہور ڈاکٹروں میں ہوتا ہے۔ اس سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ ان کا سبھوں کا تعلق اللہ سے بہت زیادہ مضبوط ہے۔ 
ڈاکٹر نعمان صاحب نے کورونا وائرس کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً اسی سال قبل یہ بیماری پھیلی تھی اور اس وقت بھی کئی افراد کا انتقال ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جو مرض کورونا ابھی پھیلا ہوا ہے وہ بھی ایک فلو کی طرح ہے جس میں سانس کی تکلیف، بے چینی کا بڑھنا، گھبراہٹ کا طاری ہونا، ناک بند ہونا اس کی علامتوں میں سے ہے، یہ مہلک بیماری نہیں ہے لیکن لوگ خوف کی وجہ سے انتقا ل کررہے ہیں۔ اس مرض سے عام لوگوں کو خطرہ لاحق نہیں ہوتا ہے بلکہ دمہ، ٹی بی اور نمونیا کے مریضوں کو اس سے خطرہ ہوتا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ سانس کی تکلیف میں نماز میں رکوع وسجدہ طویل کرے اور گھریلو علاج میں لونگ، دارچینی، الائچی او رکلونچی ملاکر دن میں دو مرتبہ قہوہ پی لیں اور لونگ کا بھاپ لیں، ساتھ ہی طہارت کا صفائی کا خیال رکھیں اور مسواک کا استعمال کریں اور مریضوں سے دوری اختیار کریں۔ ڈاکٹر نعمان نے اس کے علاج ومعالجہ کے تعلق سے بتایا کہ ہومو پیتھک میں اس کا علاج موجود ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے کمزوری دیڑھ دومہینے رہتی ہے جس کے لئے تلبینہ استعمال کرنا چاہیے۔ انہو ں نے مزید بتایا کہ ہر عمر رسیدہ اور ہر بچے پر اس بیماری کا اثر نہیں ہوتا ہے بلکہ جن میں کمزوری پائی جاتی ہے ان پر یہ بیماری جلد اثر کرجاتی ہے۔ سانس لینے کی زیادہ تکلیف پیدا ہونے پر انہو ں نے مردوں کے لئے داہنے ہاتھ کی شہادت کی انگلی اور خواتین کے لئے بائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی ہر پانچ منٹ میں دبانے کا بات کہی۔ ڈاکٹر صاحب نے اس ماحول میں گرم پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال اور ٹھنڈی اشیاء سے پرہیز کرنے کی تاکید کی۔ پھلوں میں پپیتے کا استعمال زیادہ کریں۔ اس بیماری سے بالکل بھی نہیں ڈرنا چاہیے۔ اس بیماری میں ایک مہینے سے چالیس دن تک بخار رہتا ہے اور عام بخار بھی تین ہفتہ تک رہ سکتا ہے۔ اس لئے ڈاکٹر صاحب نے احتیاطی تدابیر کے طور پر گرم پانی کا استعمال کے ساتھ ساتھ چند سنتوں کی طرف سے بھی عوام کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی ہے۔ 
ادارہ فکروخبر بھٹکل ڈاکٹر نعمان صاحب کا اس انٹرویو پر خصوصی شکریہ ادا کرتا ہے۔ 


 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا