English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہرادون میں عمارت گرنے سے حاملہ خاتون سمیت ۳ افراد کی موت

share with us

: 15جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع)ریاست اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون کے نیشویلا روڈ علاقے میں ایک عمارت کے گرنے سے تین افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے۔ اس حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ایمبولینسوں کی مدد سے دون ہسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہوگئی۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے اب تک 5 افراد کو بچا لیا ہے۔

معلومات کے مطابق منگل کی رات تقریبا ایک بجے ایس ڈی آر ایف کو اطلاع ملی کہ دہرادون کے نیشویلا روڈ علاقے میں ایک عمارت منہدم ہو گئی ہے۔ جس کے بعد ایس ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

بتادیں کہ واقعے کے دوران گھر میں 6 افراد موجود تھے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کرن(حاملہ خاتون)، سریشٹی(8 برس) اور وملا دیوی(37 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں کی شناخت سمیر چوہان(30 برس) کرش(10 برس) کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع پر ضلع کے تمام افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا