English   /   Kannada   /   Nawayathi

سنچری ڈیل کا منصوبہ فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مذاکرات کی بنیاد بن سکتا ہے :نیتن یاھو

share with us

07 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے امن منصوبے سنچری ڈیل پرعمل درآمد کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ سنچری ڈیل کا منصوبہ فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مذاکرات کی بنیاد بن سکتا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیارہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امن منصوبی فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مذاکرات کی بنیاد بن سکتا ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے گذشتہ ہفتے ایک بیان میں فلسطینی اراضی کے الحاق کے اسرائیلی اعلان کو مسترد کردیا تھا۔ انہوں نے اپنے ایک مضمون میں لکھا تھا کہ غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے نتیجے میں امن کی تمام مساعی تباہ ہوجائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ توقع ہے کہ نیتن یاھو غرب اردن کے الحاق کے اعلان پر نظر ثانی کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا