English   /   Kannada   /   Nawayathi

آزاد تفتیشی اہلکار نے قاسم سلیمانی پر امریکی حملے کو غیر قانونی قرار دیدیا

share with us

جنیوا:07 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع) انسانی حقوق برائے اقوام متحدہ کے آزاد تفتیشی اہلکار کالمارڈ نے امریکی ڈرون حملیمیں ایرانی جنرل کی ہلاکت کو غیرقانونی عمل قرار دے دیا۔

خبر رساں ادارے سیگفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے اہلکار نے کہا کہ امریکی ڈرون حملیمیں ایرانی جنرل قاسم سیلمانی کی ہلاکت غیرقانونی عمل تھا جب کہ امریکاحملیکیکافی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہاہے۔

آزادتفتیشی اہلکار کالمارڈ کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرون حملوں کی بات کی جائیتوسلامتی کونسل غائب ہے اور عالمی برادری معاملیپرمرضی سیبڑی حدتک خاموش ہے۔

آزادتفتیشی اہلکار نے کہا کہ یہ پہلاواقعہ تھا کہ کسی ملک نیتیسرے ملک کی حدود میں اپنیدفاع کاجوازپیش کیا۔

خیال رہے کہ رواں سال 3 جنوری امریکا نے ڈرون حملے کے ذریعے ایرانی قدس فورس کے سربراہ کو ہلاک کیا تھا، واشنگٹن حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ قاسم سلیمانی مشرقی وسطیٰ میں امریکی فوج پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔

گزشتہ ماہ ایران کی عدالت نے کمانڈر قاسم سلیمانی سے متعلق جاسوسی کرنے والے امریکی جاسوس کو سزائے موت سنائی تھی۔

ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین نے کہا کہ موسوی نامی جاسوس نے قاسم سلیمانی سے متعلق خفیہ معلومات امریکا اور اسرائیل کو فراہم کی تھیں۔

’جاسوس ایرانی کمانڈر کی شہادت سے قبل امریکی اور اسرائیلی خفیہ ایجنسیز سے مسلسل رابطے میں تھا اور قاسم سلیمانی کے ٹھکانوں سے متعلق بھی معمولات دشمنوں کو فراہم کی گئیں جس سے امریکا اپنے مقصد میں کامیاب ہوا‘۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا