English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین میں مسافر بس دریا میں جاگری، 21 افراد ہلاک

share with us

بیجنگ:07 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع) چین میں مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے جنوب مغربی شہر انشون میں مسافر بس دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چین کے جنوب مغربی شہر انشون میں ایک پل پر نیلے رنگ کی مسافر بس رواں دواں ہے اور اچانک ہی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر دوسری لین میں آتے ہوئے پل سے نیچے دریا میں گر جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بس میں ہائی اسکول کے آخری سال کے طلبا سوار تھے جو کالج میں داخلے کے لیے امتحانات دینے کے لیے جارہے تھے۔


ریسکیو حکام کے مطابق بس میں سوار 38 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا جن میں سے 21 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دو سال قبل بھی چین میں اسی طرح کا حادثہ پیش آیا تھا، بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پل سے نیچے جاگری تھی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 2 لاپتا ہوگئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا