English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی فسادات میں ایک خاص طبقے کو نشانہ بنایا گیا: کرائم برانچ

share with us

:یکم جولائی2020(فکروخبر/ذرائع)دہلی فسادات کی جانچ کررہی کرائم برانچ کی ٹیم نے تین معاملوں میں چارج شیٹ داخل کی ہے، چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ قتل کے بعد لاش کو نالے میں پھینک دیا گیا تھا۔

شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران ایک طبقے کے ایک گروپ نے ایک خاص طبقے کے 9 نوجوانوں کا قتل کر دیا اور ان کی لاش کو نالے میں پھینک دیا، اس سے متعلق تین معاملوں میں دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے کڑکڑڈوما کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی ہے، پولیس کو تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ ایک ہی گروپ کے کچھ لوگوں نے اس علاقے کے اردگرد میں ایک خاص طبقے کے 9 نوجوانوں کا قتل کر دیا تھا، فی الحال تین معاملے میں کرائم برانچ نے چارج شیٹ داخل کر دیا ہے۔

کرائم برانچ کے مطابق 26 فروری کی شب فسادیوں نے حمزہ نامی ایک نوجوان کا قتل کر دیا تھا، اس سلسلے میں گوکلپوری تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔ واقعے کے وقت حمزہ مصطفی آباد سے بھاگیرتی وہار جارہا تھا، قتل کے بعد اس کی لاش نالے میں پھینک دی گئی۔

اس قتل سے متعلق ایف آئی آر تین مارچ کو درج کی گئی تھی، تفتیش کے دوران یہ بھی پتہ چلا کہ ایک ہی گروپ کے لوگوں نے اس علاقے میں ایک خاص طبقے کو منصوبہ بند طریقے سے نشانہ بنایا تھا۔ اس گروپ میں جتن شرما، رشبھ چودھری، وویک پنچل، لوکیش سولنکی، پنکج شرما، پرنس، سمت چودھری، انکت چودھری اور ہمانشو کی بطور ملزمان شناخت کی گئی ہے۔

کرائم برانچ کو پتہ چلا ہے کہ یہ افراد 25 فروری سے 26 فروری کی درمیانی شب تک فسادات کے دوران ایک خاص طبقے کے نوجوانوں کے قتل میں ملوث رہے ہیں، پیر کے روز کڑکڑ ڈوما کورٹ میں چارج شیٹ دائر کی گئی ہے۔

چارج شیٹ کے مطابق 25 فروری کی رات کو حمزہ اور امین کا قتل کر کے لاش کو بھاگیرتی وہار میں واقع نالے میں پھینک دیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی لاش ملنے پر گوکلپوری پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

کرائم برانچ نے انکشاف کیا ہے کہ واقعے کے وقت امین برجپوری پلیا کی جانب سے آرہا تھا، فساد میں ملوث لڑکوں نے ہی حمزہ اور امین کا قتل کیا ہے، اس معاملے میں بھی عدالت میں چارج شیٹ داخل کر دی گئی ہے۔

اس کیس کی سماعت آئندہ 13 جولائی کو ہوگی۔

ایک تیسرے معاملے میں 26 فروری کی صبح ساڑھے دس بجے بھورے علی عرف سلمان کا ان فسادیوں نے قتل کر دیا اور اس کی لاش کو بھاگیرتھی وہار کے نالے میں پھینک دیا۔

اس واقعے کے وقت وہ برجپوری پلیا سے پیدل جا رہا تھا، اس سلسلے میں گوکلپوری تھانے میں قتل اور فسادات بھڑکانے کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی، تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ اسے بھی انہیں ملزمان نے قتل کیا تھا جس نے حمزہ اور امین کا قتل کیا تھا، اس معاملے میں عدالت میں چارج شیٹ دائر کی گئی ہے جس پر اگلی سماعت 13 جولائی کو ہونی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا