English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی قبضے کے خلاف اردن میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر

share with us

عمان :28جون2020(فکروخبر/ذرائع)اردن کے دارالحکومت عمان میں شہریوں کی بڑی تعداد نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری کے قیام کے خلاف انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی  ہاتھوں کی زنجیر بنانے کا مقصد مقبوضہ مغربی کنارے اور وادی اردن پر اسرائیلی ریاست کے الحاق کے پروگرام کی مخالفت کرنا اور اس حوالے سے عوامی احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔

اردن میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر کا  اہتمام اردن کی اسلامی تحریک کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں دوسری جماعتوں، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کے کارکنوں نے بھی حصہ لیا۔ انسانی ہاتھوں کی زنجیر کئی کلو میٹر طویل تھی جس میں شریک شہریوں  نے پلے کارڈ اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر غرب اردن اور وادی اردن پر اسرائیلی قبضے کے پروگرام کے خلاف نعرے درج تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا