English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا وائرس: 5 لاکھ کے قریب افراد ہلاک، 99 لاکھ سے زائد متاثر

share with us

:27جون2020(فکروخبر/ذرائع)دنیا بھر میں کورونا سے  ہلاکتوں کی  تعداد 4 لاکھ 98 ہزار  ہو گئی تو اس مہلک وائرس سے 99 لاکھ 25 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔  اسی دوران 54 لاکھ سے زائد مریض روبہ صحت بھی ہوئے ہیں۔

وبا کےمرکز متحدہ امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45 ہزار نئے کیسسز  کے سامنے  آنے نے خدشات میں اضافہ کیا ہے۔ امریکہ1لاکھ26ہزارسےزائد اموات اور،25لاکھ سے زائد کوروناکیسز کےساتھ کوروناسے متاثرہ ممالک کی فہرست میں سرفہرست ہے۔  نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ ایریزوان، فلوریڈا، ٹیکساس کی طرح  کی وبا میں تیزی آنے والی ریاستوں میں کووڈ۔19 مثبت آنے والے  افراد کی اکثریت 20 تا 40 سال کی عمر کی ہے۔

برازیل میں بھی کورونا کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے جہا  ں پر ایک دن میں ایک ہزار 56 افراد لقمہ اجل بنے ہیں اور  74 ہزار نئے  مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر 12 لاکھ 80 ہزار  اس مہلک وائرس کی زد میں آئے ہیں۔یورپ میں وبا  کے مرکز برطانیہ میں ابتک 43 ہزار 414 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں، جبکہ مجموعی واقعات کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

اٹلی میں وبا سے ایک دن میں مزید 30 افراد  جان کی بازی ہار گئے جس  کے بعد مجموعی جانی نقصان 34  ہزار 708 ہو گیا۔  ملک میں فعال مریضوں کی تعداد کم ہوتے ہوئے 17 ہزار 638 ہو گئی۔ دریں اثنا وزیر اعظم  گیوسپے کونتے  اور وزیر تعلیم لوسیا ازولینا نے پریس کانفرس میں بتایا ہے کہ ملک میں 14 ستمبر سے  تعلیمی سرگرمیوں  کا آغاز وسیع پیمانے کی تدابیر کے ساتھ ہوگا۔

فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹو ں میں مزید 26 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک میں جانی نقصان 30 ہزار کے قریب پہنچ گیا ہے، ملک میں دوبارہ سے   ایک دن میں مصدقہ مریضوں کی تعداد ڈیڑہ ہزار سے تجاوز کر گئی۔اسپین میں وزارت صحت نے  اعلان کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا سے 8 افراد موت کے منہ میں گئے ہیں ، ملک میں 28 ہزار 338 افراد  کو وائرس نے موت کی نیند سلا دیا ہے۔

پرتگال میں مزید 6 ہلاکتوں سے  مجموعی جانی نقصان 1 ہزار 555 ہے  تو 455 نئے کیسسز سامنے آئے ہیں۔میکسیکو میں  کل 719 اموات کے بعد مجموعی جانی نقصان 26 ہزار کے قریب پہنچ گیا جبکہ ملک میں وائرس کے خلاف نبرد آزما مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 8 ہزار سے متجاوز ہے۔  وزیر خزانہ  نے بھی وائرس کی زد میں آنے کا اعلان کیا ہے، جنہوں نے اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

بوسنیا میں مجموعی جانی نقصان 178 ہے تو متاثرین کی تعداد 4 ہزار کے قریب ہے۔مونٹیگری نے گزشتہ ماہ ملک میں  وبا کے خاتمے کا اعلان کیا تھا تو کل یہاں پر 115  افراد میں وائرس کا تعین ہوا ہے۔بعض دیگر ممالک میں کورونا   سے اموات کی تعداد کچھ یوں ہے:

بیلجیم : 9 ہزار 731، جرمنی : 9 ہزار 26، پیرو : 8 ہزار 939، کینیڈا: 8 ہزار 508، ہالینڈ:6 ہزار 103، سویڈن : 5 ہزار 280، چلی: 5 ہزار 68، ایکواڈور: 4 ہزار 406 اور کولمبیا: 2 ہزار 811۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا