English   /   Kannada   /   Nawayathi

یورپی یونین کا امریکہ، روس ، برازیلی شہریوں پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان

share with us

:27جون2020(فکروخبر/ذرائع)یوروپی یونین ممالک کے درمیان ان محفوظ ممالک کی حتمی فہرست پر اتفاقِ رائے نہیں ہو سکا جن کے شہریوں کے لیے جولائی سے سرحدیں کھولی جا رہی ہیں۔ امریکہ ، برازیل اور روس کے شہریوں پر پابندی برقرار رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

  یورپی سفارت کاروں نے غیرملکی خبررساں ادارے کو اس پابندی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ان تین ممالک میں وائرس کے پھیلا ﺅپر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔تمام 27 یورپی ممالک کے سفیروں نے ملاقات کی، جس میں آئندہ بدھ سے یورپ سفر کرنے والوں کو قرنطینہ کی شرط کے بغیر اجازت دینے سے متعلق طریقہ کار پرغور کیا۔اس ملاقات کے بعد عارضی طور پر 18 ممالک کے شہریوں کو یورپ آنے کی اجازت دی گئی ہے،

  تاہم اس فہرست میں امریکہ، روس اور برازیل شامل نہیں ہیں۔یوروپی ممالک کے نے ابھی اس فہرست کی حتمی منظوری دینی ہے۔چین کے شہریوں کو یورپ آنے کی اجازت ہوگی مگر ان پر وہی شرائط لاگوں ہوں گی جو سلوک یورپی شہریوں سے بیجنگ میں روا رکھا جاتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا