English   /   Kannada   /   Nawayathi

حقوق انسانی کی خلاف ورزی پر مشکل میں چین، امریکہ نے لگائی ویزا پابندی

share with us

 

:27جون2020(فکروخبر/ذرائع)ہانگ کانگ میں جمہوری آوازوں کو کچلنے اور حقوق انسانی کی خلاف ورزی پر چین بری طرح سے مشکل میں پھنس گیا ہے۔ قوام متحدہ کے آزاد ماہرین نے چین میں بنیادی آزادی کے استحصال پر فکر کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اقوام متحدہ حقوق انسانی کونسل (ایچ آر سی) سے گزارش کی ہے کہ وہ چین میں حقوق انسانی کی نگرانی کے لیے سبھی مناسب تدبیر کرنے کے لیے فوری کام کرے۔

اس درمیان امریکہ نے ہانگ کانگ میں مظاہروں پر بربریت اور استحصال کو لے کر چین کے خلاف بڑا قدم اٹھا دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے ہانگ کانگ کی خود مختاری اور حقوق انسانی کو کمزور کرنے کے لیے ذمہ دار چینی کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) افسران پر ویزا پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ماہرین نے بین الاقوامی طبقہ سے اجتماعی اور نتیجہ خیز کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سی پی پی کی حکومت اپنے بین الاقوامی ذمہ داریوں اور اپنے شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی بند کرے۔ اقوام متحدہ حقوق انسانی ہائی کمشنر دفتر (او ایچ سی ایچ آر) کے ذریعہ جاری ایک بیان میں ماہرین نے یہ بات کہی ہے جو حقوق انسانی کونسل کے خصوصی عمل کا حصہ بھی ہیں۔

ان ماہرین نے کہا ہے کہ یہ چین میں حقوق انسانی کی حالت پر نئے سرے سے دھیان دینے کا وقت ہے۔ انھوں نے خصوصی طور پر ہانگ کانگ اسپیشل ایڈمنسٹریشن ریجن (ایس ے آر)، ژنجیانگ خودمختار علاقہ، تبت خود مختار علاقہ اور ملک بھر میں حقوق انسانی محافظوں کے اقلیتوں کے خلاف اٹھائے جا رہے اقدام پر روک لگانے پر زور دیا ہے۔ انھوں نے اقوام متحدہ حقوق انسانی کونسل سے گزارش کی ہے کہ وہ چینی حقوق انسانی رسموں کی نگرانی کے لیے سبھی مناسب تدبیر کرنے کے لیے فوری طور سے کام کریں۔

گروپ نے خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے، چین میں حقوق انسانی کے حالات کی قریبی نگرانی، تجزیہ کرنے اور سالانہ بنیاد پر رپورٹ کرنے کے لیے ایک غیر جانبدار اور آزاد اقوام متحدہ نظام کے قیام کرنے... جیسے کہ اقوام متحدہ کا ایک خصوصی سفیر، ایچ آر سی کے ذریعہ مقرر ماہرین کی ایک کمیٹی یا جنرل سکریٹری کا ایک خصوصی سفیر... کے لیے ایک خصوصی اجلاس بلانے کی سفارش کی ہے۔ چین میں خصوصی طور سے ہانگ کانگ ایس اے آر، ژنجیانگ خود مختار علاقہ اور تبگ خود مختار علاقہ میں موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھانے کے لیے کہا گیا ہے۔

ماہرین نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ سبھی رکن ممالک اور اقوام متحدہ ایجنسیوں کو چین کے ساتھ اپنے ڈائیلاگ اور لین دین میں خصوصی طور سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ چین اپنے حقوق انسانی کی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا