English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنوبی کوریا پر حملے کا ارادہ فی الوقت ملتوی کر دیا ہے: شمالی کوریا

share with us

:24جون2020(فکروخبر/ذرائع)شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے حکومت نے جنوبی کوریا کے خلاف فوجی کاروائی کا ارادہ ملتوی کر دیا ہے۔یان ہاپ ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ  شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں ہوا۔

اس فیصلے کے بعد شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ سرحد پر نصب کیے گئے اپنے لاؤڈ اسپیکرز ہٹانا شروع کردیے ہیں۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے یہ لاؤڈ اسپیکر جنوبی کوریا کے خلاف پراپیگنڈے کی غرض سے گزشتہ ہفتے لگائے گئے تھے۔

حالیہ ہفتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان دھمکیوں کے تبادلے کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا تھا تاہم مبصرین کے مطابق اب اس میں کمی کے آثار نظر آ رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا