English   /   Kannada   /   Nawayathi

لندن: نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ، نامعلوم شخص کا چاقو سے حملہ، 3 افراد ہلاک

share with us

لندن:21جون2020(فکروخبر/ذرائع) برطانیہ میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے کے بعد نامعلوم شخص نے شہریوں پر تیزدھار آلے سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی دارلحکومت لندن کے نواحی علاقے ریڈنگ میں چاقوزنی کی واردات میں 3افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، واقعہ فوربری گارڈنز میں ’بلیک لائیوز میٹر‘ کے مظاہرے کے بعد پیش آیا۔بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کرکے اسٹیشن منتقل کردیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق 25 سالہ ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے جلد حقائق سامنے آئیں گے، مذکورہ حملے کو دہشت گردی کہنا قبل از وقت ہوگا، تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے، یہ واقعہ شام سات بجے پیش آیا کہ جب تمام مظاہرین منتشر ہوچکے تھے، زخمی شخص کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ حملے کا واقعہ مظاہرہ ختم ہونے کے تقریباً 3 گھنٹے بعد پیش آیا۔ دوسرے شہری نے بتایا کہ نامعلوم فرد نے اچانک چیخنے چلانے کے بعد شہریوں پر حملہ شروع کردیا جس سے افراتفری پھیل گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا