English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاک ڈاؤن: پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والا جوڑا پکڑا گیا

share with us

بیونس آئرس:18 جون2020(فکروخبر/ذرائع) ارجنٹینا میں لاک ڈاؤن کے دوران پابندی کے باوجود پولیس نے بچوں کو گاڑی کی ڈگی میں چپا کر سالگرہ میں لے جانے والے ماں باپ کو پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا میں لاک ڈاؤن کے دوران ہائی وے پولیس کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے ایک ایس یو وی گاڑی کو روکا اور اس میں سوار میاں بیوی سے سفر کا اجازت نامہ طلب کیا۔

پولیس کی جانب سے سفری دستاویزات مانگنے پر 35 سالہ مارٹن اور ان کی اہلیہ گھبرا گئیں جس پر پولیس کو شک ہوا اور انہوں نے دونوں کو گاڑی سے باہر آنے کا کہا۔پولیس نے تلاشی کے دوران گاڑی کی ڈگی کھولی تو اس میں 13 سالہ لڑکا اور 12 سالہ لڑکی موجود تھے۔

واقعے کے بعد پولیس نے بچوں کو والدین کو حراست میں لیا،ابتدائی تفتیش میں مارٹن نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ والد کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہا تھا۔پولیس نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر جوڑے کو سمن جاری کرنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی۔

خیال رہے کہ ارجنٹینا کی حکومت نے رواں سال 20 مارچ کو کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا جس میں گزشتہ ہفتے 28 جون تک توسیع کر دی گئی تھی۔

ارجنٹینا میں کرونا وائرس اب تک 878 افراد کی جانیں لے چکا ہے اور 34 ہزار 146 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 10 ہزار 161 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا