English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہمیشہ اپنے اور دوسرے تیراک کے مابین کم سے کم 3 فٹ کا فاصلہ ضروری:بر طانوی حکومت

share with us

لندن:17 جون2020(فکروخبر/ذرائع) برطانوی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ملک بھر کے سوئمنگ پول سخت شرائط کے ساتھ کھولنے کی اجازت دے دی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانیہ بھر میں سوئمنگ پولز  آئندہ چند ہفتوں میں دوبارہ کھلنے کے امکانات ہیں، اس ضمن میں حکومت نے سخت قوانین اور شرائط لاگو کردیے جن پر تیراکوں کو عمل کرنا لازم ہوگا۔

تیراکی کے لیے آنے اور اس کے آس پاس کام کرنے والے ہر شخص کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سوئم انگلینڈ نے اپنی نئی احتیاطی تدابیر پیش کی ہیں

 سوئم انگلینڈ کی سربراہ جین نیکرسن نے کہا ہے کہ ’ہماری پہلی ترجیح کھلاڑیوں کی حفاظت ہے، علاوہ ازیں عملہ، کوچ، رضا کار یا عام شہریوں کی حفاظت کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ جب پول کھولے جائیں گے تو یہ معمول کے مطابق کاروبار والا کا معاملہ نہیں ہوگا بلکہ صورت حال بلکل مختلف ہوگی،  نئے قواعد میں تیراکوں کو مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ تیراکی کے لئے آنے والوں کو گھر سے ہی سوئمنگ سوٹ پہن کر آنا ہوگا اور  تیراکی کے بعد جلد سے جلد مطلوبہ  مقام سے روانہ ہونا ہوگا۔

شرائط

تیراکی سے قبل اور بعد میں پول میں شاور لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اپنے ساتھ لانے والے سامان کی صفائی کو یقینی بنانا ہوگا۔

تیراکی کرتے ہوئے سماجی فاصلے کو برقرار رکھنا اور دوسرے تیراک سے پیچھے رہنا ہوگا۔

 ہمیشہ اپنے اور دوسرے تیراک کے مابین کم سے کم 3 فٹ کے فاصلے کو برقرار رکھنا ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا